Word@Work, Let God's Word energise your working day!

دُعا کی طاقت

یعقُوب 5: 16-14
اگر تْم میں کوئی بِیمار ہو تو کلِیسیا کے بْزْرگوں کو بْلائے اور وہ خْداوند کے نام سے اْس کو تیل مَل کر اْس کے لِئے دْعا کریں۔ جو دْعا اِیمان کے ساتھ ہوگی اْس کے باعِث بِیمار بچ جائے گا اور خْداوند اْسے اْٹھا کھڑا کرے گا اور اگر اْس نے گْناہ کِئے ہوں تو اْن کی بھی مْعافی ہو جائے گی۔ پَس تْم آپس میں ایک دْوسرے سے اپنے اپنے گْناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دْوسرے کے لِئے دْعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راست باز کی دْعا کے اثر سے بہْت کْچھ ہو سکتا ہے۔

مُقدس یعقُوب ہمیں سیکھا رہا ہے کہ ہمیں بطور مسیحی تکلیفوں،پریشانیوں،محرومیوں اور خوشیوں میں کیسا رویہ رکھنا چاہیے  (یعقُوب 5: 7-13)۔  بیماری بھی ایک مُصیبت ہے جو ہر کسی پر کسی نہ کسی وقت آتی ہے۔پھر اُس کے عِلاج معالجہ کے لِئے ہر سطح پر رسمی، مذہبی اور طبی کوشش کی جاتی ہے۔ کچھ لوگ خُدا کے اِختیار کے بغیر رُوحانی طاقت(جادوگیری) وغیرہ سے حل تلاش کرنے لگتے ہیں جسے بائبل مُقدس میں سختی سے منع کیا گیا ہے  (اِستِشنا 18: 9-13)۔

اگرچہ "بیمار" کے لِئے جو یونانی لفظ اِستعمال ہوا ہے اُس کا مطلب جِسمانی  طور پر بیمار ہونا ہے لیکن یہی لفظ، نفسیات،  جذبات یا رُوح کی کسی بھی قسم کی کمزوری اور بیماری کو بیان کرنے کے لِئے بھی اِستعمال کیا جا سکتا ہے اور اِس میں وہ بیماری بھی شامل ہے  جِس کا سبب وہ  گُناہ ہوتا ہے جِس کی مُعافی نہ ہوئی ہو۔ یہ سب بیماریاں اُس وقت معرض وجود میں آئیں جب نسل اِنسانی زوال کا شکار ہوئی اور گُناہ دُنیا میں داخِل ہوا اور جو ہر اِنسان کو اُس کی پیدایش سے پہلے ہی خراب کر دیتا ہے  (زبُور 51: 5)۔ اِس کا حتمی حل تو اُسی وقت ہو گا جب خُداوند  یِسُوع مسیح واپس آئے گا او ر ہر چِیز کو  نَیاکر دے گااور پُرانی فطرت ا ورچِیزوں یعنی بیماری اور موت کا خاتمہ کردیگا۔

جیسا کہ مُقدس یعقُوب نے ہمیں پہلے ہی سیکھادیا ہے کہ ہمیں اپنی ہر  مُشکل یا خُوشی کو دُعا کے وسیلہ خْدا کے پاس لانا چاہیے  (یعقُوب 5: 13)۔ بیماری کی حالت میں اِیمانداروں کو اَپنے آپ کے  لِئے دُعا کرنا مُشکل لگتا ہے۔ اسی  لِئے مُقدس یعقُوب نے اُن کو ہدایت کی ہے کہ وہ  مُقامی کلیسیاکے بزرگوں کو بلائیں تاکہ اُن کے لِئے دُعا کریں۔ یہ عمل بذِات خود اِیمانداروں کے اِیمان کا اِظہار اورخُدا کے کلام کی فرمانبرداری ہے۔ تیل سے مسح کرنا خُدا پر اِیمان کا ایک  جِسمانی علامت ہے جو خُدا کی بخشی گئی طاقت سے صحت کو بحال کر سکتا ہے لیکن شِفا کسی مادی دوا کے اثر سے نہیں اور نہ کسی خاص رسم کو ادا کرنے سے ہوتی ہے بلکہ شِفاکے لِئے گُناہوں کی مُعافی اور اِیمان کی بھی ضرورت ہے جو صرف خُدا ہی سے ممکن ہے (اِفِسیوں 2: 8-9) اور مُعافی بغیرگُناہوں کے اِقرار اور توبہ کے ممکن نہیں۔ کلیسیائی بزرگ خُدا پر بھروسہ کر کے ایماِن سے دُعا کرتے ہیں تو بیمار بچ جاتا ہے۔

خُداوندیِسُوع مسیح کے سچے شاگرد سمجھتے ہیں کہ اُس کے ساتھ اُن کا رشتہ ہر چِیز اور احساس سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔خُدا بعض اوقات مصائب کو اِس لِئے بھی آنے دیتا ہے کہ ہم اُس پر بھروسہ کریں۔ ہو سکتا ہے کہ خْدا اَپنے مقصد کے حصول کے لِئے وہ شِفانہ دے جو ہم چاہتے ہیں لیکن ِاِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بے اِختیار ہے یا ہم بیوفا ہیں یاپھر یہ کہ ہمارا  گُناہ اُس کی رحمت  سے زیادہ بڑا ہے۔ اِس کے باوجو دکہ ہمارے فانی جِسموں کی شِفاعارضی اور ہر مسیحی کی موت ناگزیر ہے،  پھر بھی خْدا اپنی قُدرت سے ہماری دُعاؤں کا جواب دینے میں خُوشی محسوس کرتا ہے۔ اِس لِئے کہ ہم ہمیشہ اپنے تعلُق کو اُس کے ساتھ ٹھیک رکھتے اور اُس کی شِفائیہ برکت پر شُکرگزاری اور اُس کی حمدتعریف کا رویہ رکھتے ہیں۔

Prayer 
قادر مُطلق خُدا! میَں تیری الہٰی شِفاکے لِئے تیراشُکرکرتا ہوں جو تو اپنی مرضی سے جاری کرتا ہے۔ مُجھے مُعاف فرما کہ میَں نے کلیسیائی بزرگوں کو بُلا کر اپنے گُناہوں کا اِقرار نہیں کیا۔ میری مدد کر کہ میں اَپنے گُناہوں کا اعتراف کر سکوں اوراپنے آپ کو اَپنی مُقامی کلیسیا کے بزرگوں کے سُپرد کر سکوں تاکہ میری بیماری تیری پاک مرضی اور طاقت سے دور ہوجائے اور میَں تیری رَحمت سے صحت یاب ہو جاؤں تاکہ میَں بہتر طور سے تیری خِدمت کرسکوں۔ خُداوندیِسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams