Word@Work, Let God's Word energise your working day!

زِندہ اِیمان

یعقُوب 2 :25-26
اِسی طرح راحب فاحِشہ بھی جب اْس نے قاصِدوں کو اپنے گھر میں اْتارا اور دْوسری راہ سے رْخصت کِیا تو کیا اَعمال سے راستباز نہ ٹھہری؟ غرض جَیسے بَدَن بغَیر رْوح کے مْردہ ہے وَیسے ہی اِیمان بھی بغَیر اَعمال کے مْردہ ہے۔

اِیمانداروں کو شاید یہ بات بھلی محسوس نہ ہو کہ بائبل ُمقدس میں چند بُرے لوگوں کو خُدا پر اِیمان لانے کی بدولت لَعنت کی بجائے برکات سے نوازہ گیا ہے۔ راحب یرِیحُو شہر میں رہنے والی ایک غیر یہودی عورت تھی لیکن وہ اَپنے غیر یہودی طرزِزِندگی کے باوجود خُدا کے الٰہی منصُوبوں کو مانتی تھی۔ اِسی وجہ سے اُس نے یشُوع کی طرف سے یرِیحُومیں بھیجے گئے جاسُوسوں کو چُھپانے میں اُن کی مدد کی اور اُنہیں حُکام کے سپرد نہ کیا۔ یشُوع  2: 1-20، 6: 15، 6: 22-23 کے مُطابق اُس نے اَپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر خُدا کے الٰہی منصُوبہ کو عملی شکل دی۔   

 مُقدس یعقُوب نے اِس کہانی کا خلاصہ یوں بیان کیا ہے کہ خُدا نے راحب کو اِس عمل کی بدولت راستباز قرار دیاجِس کی بدولت اُس کا شمار نہ صرف خُدا کے لوگوں میں ہوا بلکہ وہ براہِ راست مُقدس داؤد اور ہمارے نجات دہِندہ خُداوند یِسُوع کے نسب نامہ میں بھی شامل ہے۔ عِبرانیوں کے خط کے ُمصنف نے بھی راحب کو اِیماندارں کی فہرست میں شامل کیا ہے (عِبرانیوں 11: 31)۔ جِس سے اُس  کے  اِیمان کی تصدیق ہوتی ہے۔

خْدا پر اِیمان لانے کے لیے ہمیں کسی مخصوص پسِ منظر کی ضرورت نہیں ہے ورنہ ہم میں سے کوئی بھی خُدا کے معیار پر پورا نہیں اُتر سکتا (رُومِیوں 3: 23) اورجیسے کہ رُومِیوں 5:8-9 میں لکھا ہے،  " لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر مُوا۔  پس جب ہم اُس کے خون کے باعث اب راست باز ٹھہرے تو اُس کے وسیلہ سے غضب الٰہی سے ضرور ہی بچیں گے۔!"  

اسی لئے ِخُداوند یِسُوع مسیح نے،  محصول لینے والوں،  ناپاک کوڑھیوں، غیر یہودی عورتوں کو دعوت دی کہ وہ اُس پر اِیمان لائیں (متی 9: 10-13) کیونکہ خُداوند یِسُوع مسیح سے مُلاقات اورہمارے اَعمال سے ہی ہمارے اِیمان کی تصدیق ہوتی ہے۔ لہٰذاجو کوئی بھی خُداوند یِسُوع مسیح پر اِیمان لاتا ہے چاہے وہ کسی بھی پسِ منظر کا ہو خُدا کی بادشاہی میں نہ صرف اُس کا خیرمقدم ہوتا ہے بلکہ اُس کے گُناہ بھی مُعاف ہو جاتے ہیں (لُوقا 23: 43)۔

اگرچہ ہم بطور مسیحی اپنے دفاتر اور کاروباری حلقوں میں اپنے اِیمان کا اظہار کرنا پسند نہیں کرتے لیکن  ایک وقت ایسا آئے گا جب ہمیں برملا اپنے اِیمان کا اِقرار کرنا ہوگا یا پھر اپنے اِیمان کا اِنکار کرنا ہو گا۔ ہم زیادہ دیر تک گُمنام نہیں رہ سکتے۔ہمیں یا تو اپنے کلام ا ور اَعمال سے اپنے اِیمان کو ثابت کرنا ہو گا یا ہمیں اِس سچائی سے اِنکار کرنا ہو گا۔ خُداوند یِسُوع مسیح پر ہمارا اِیمان ہمارے لئے ِخطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہماری ساکھ خراب ہو سکتی ہے، ہماری ترقی رُک سکتی ہے یہاں تک کہ ہماری ملازمت بھی جا سکتی ہے۔

لیکن بائبل مُقدس میں یوں لکھا ہے کہ " جو میری عزت کرتے ہیں میں اْن کی عزت کروں گا، لیکن جو مُجھے حقیر جانتے ہیں اْن کی حقارت کی جائے گی" (1 سموئیل 2: 30)۔

 لہٰذا جب کبھی بھی ہمارے اِیمان کا اِمتحان ہو تو ہمیں اَپنے خُداوند یِسُوع مسیح کے ساتھ کھڑے ہونا ہے چاہے ہمیں کچھ بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو خُدا ہمیں وقت پر سربلند کرے گا۔ ہمارے زِندہ اِیمان کا اِظہار ہمارے زِندہ اعضا سے ہوگا جو دُوسروں کو خُداوند یِسُوع مسیح کے پاس لانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

دْعا

Prayer 
پیارے آسمانی باپ! میَں راحب کی ہمت کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں کہ اُس نے سچّائی کو جان کر وہی کیا جو خُدا کو پسند تھا۔ مُجھے مُعاف کر کیونکہ میَں سچّائی کو جان کر بھی سچّائی کے ساتھ کھڑا نہیں رہ سکا۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں تجھ پر بھروسہ رکھوں اور تُجھ پر اپنے زِندہ اِیمان کو ثابت کر سکوں چاہے مُجھے کسی بھی مُشکل کا سامنا کرنا پڑے۔خُداوند یِسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams