Word@Work, Let God's Word energise your working day!

سنجیدہ ہمدردی

فِلپیوں 4: 14
تَو بھی تُم نے اچھّا کِیا جو میری مُصیبت میں شریک ہوئے۔

مُقدس پولُس رسُول خُدا سے والہانہ مُحبت کرتا تھا لیکن اُس نے  کبھی مُقدسین کی رفاقت کو بھی حقیر نہیں جانا    ( فِلپیوں 4: 14 )   وہ   غیر ضروری رُوحانی نہیں تھا کہ قید میں   اَپنی ضروریات کا اِنکار کر سکے ۔ فِلپی کلیسیا اُس کے لئے دُعا کر رہی تھی اور مُقدس پولُس رسُول کے لئے عملی طور پر کچھ کرنا چاہتی تھی۔ اُنہوں نے اُس کے لئے ضرورت کی اشیاء اور مالی مدد کا انتظام کِیا اور اپفرادِتُس کو مقرر کِیا کہ وہ  کلیسیا ئی مدد کو مُقدس پولُس رسُول تک  پہنچائے  ۔  جیسے خطرناک سمندری اور زمینی سفر کر کے جانا تھا۔ اپفرادِتُس  جیل میں کلیسیا ئی مدد لے کر  مُقدس پولُس رسُول کے پاس    پہنچا لیکن وہاں جا کے بیمار ہو گیا، یہاں تک کہ مرنے کے قریب تھا۔ ( فِلپیوں 2: 25-30 )۔ فِلپی کلیسیا کے اِس عمل  اور فکرمندی پر مُقدس پولُس رسُول بُہت خُوش ہُوا ( فِلپیوں 4: 14 )۔

مَذکوُرہ آیت میں لفظ " شریک" کے لئے یونانی زُبان  میں لفظ  (کوئنونیا) اِستعمال ہوا ہے جِس کے مُعانی   رفاقت رکھنا، حصہ دار بننا، رابطہ کرنا اور شراکت کرنا کے ہیں۔  نئے عہد نامہ میں یہ ایک ایسا لفظ ہے جِس سے کلیسیا پوری دُنیا میں جانی جاتی ہے کہ    اِیماندار کِس طرح سے اِیثار و قُربانی کے جذبہ سے سر شار تھے۔ یہ اِبتدائی کلیسیا کے چار بُنیادی اور  رُوحانی اصُولوں میں سے ایک تھا کہ شاگرد  تعلیم دینے، رفاقت رکھنے، روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغول رہتے تھے ( اعمال 2: 42 )۔

     مُقدس پولُس رسُول  کے نزدیک مُقدسین کی رفاقت  کا مَقصد ایک سماجی خِدمت یا معاشرتی  سرگرمی نہیں   ( بلکہ    تمام مذہبی،  نسلی ، تہذیبی اور لسانی حلقوں میں اُس  کی مشنری اور بشارتی خِدمت کا وسیلہ تھا )۔  جو اِنجیل کی بشارت سے شروع ہوتا اور پاک رُوح  کی مدد سےجاری رہتا۔ مُقدس پولُس رسُول کے لئے فِلپی کلیسیا کی مالی مدد اِس لئے نہیں تھی کہ وہ اُن کا  عزیز یا رِشتہ دار تھا بلکہ وہ اُس کے  مشنری اور بشارت  کام میں حصہ دار بننا چاہتے تھے ( فِلپیوں 1: 4-6 )۔

فِلپی کلیسیا کے اِس عمل نے آج پوری دُنیا کے اِیمانداروں  کو اِس  بات پر قائل کر رَکھا ہے کہ وہ مشنری اور بشارتی کاموں میں مالی معاونت اور دُنیا کے مُختلف ممالک میں مشنری بھیجنے کے وسیلہ  اِنجیل کی بشارت کے لئے حصہ دار بنے۔ یہ خُدا کے پاک رُوح کا کام ہے کہ وہ اِیمانداروں کو اَپنی ذاتی دِلچسپیاں قُربان کر کے اِنجیل کی بشارت میں بڑھ چڑھ کے حِصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ آج پوری دُنیا میں تمام اِیمانداروں کو خُدا نے یہ تحریک دے رَکھی ہے کہ وہ ارشادِاعظم کی  تعمیل  اور تکمیل کے لئےہر ممکن کوشاں ہیں کیونکہ اِنجیل کی بشارت ہی اندھیروں کو روشنیوں  میں بدلنے کا ایک وسیلہ ہے (1 پطرس 2: 9 ) اور یہ اِیمانداروں کی  کسِی بھی جگہ پر  اُن کی موجودگی ، کِردار اور بشارت سے ہی ممکن ہے۔   مَذکوُرہ آیت میں   مُقدس پولُس رسُول نے تمام اِیمانداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ  صِرف رُوحانی  بن کے نہ بیٹھے رہیں بلکہ فِلپی کلیسیا کی طرح  مشنری اور بشارتی کاموں کے لئے عملی میدان میں آئیں اور پورے دِل سے  اِنجیل کی بشارت اور ارشادِ اعظم کا حِصہ بنیں۔

Prayer 
قادرِمُطلق خُدا ! میَں تیرا شکر کرتا ہُوں کہ تُو اَپنے لوگوں میں سے ایسے مُخیّر حضرات تیار کرتا ہے جو اُن لوگوں کی مالی مدد کرتے ہیں جو اِنجیل کی بشارت کرتے ہیں۔ مُجھے مُعاف فرما کہ میَں اُن لوگوں کی مدد نہیں کر سکا جو دِن رات تیرے کلام کی بشارت میں لگے ہوئے ہیں۔ اَپنے پاک رُوح سے میری مدد فرما کہ میَں اِنجیل کی بشارت اور لوگوں کی نجات کے لئے ہر ممکن ، ہر جگہ اور ہر وقت سر گرم رہوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: