Word@Work, Let God's Word energise your working day!

فروتنی اور سربلندی

یعقُوب 4: 9-10
افسوس اور ماتم کرو اور روؤ۔ تْمہاری ہنسی ماتم سے بدل جائے اور تْمہاری خْوشی اْداسی سے۔ خْداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تْمہیں سربْلند کرے گا

جب حا لات خوشگوار ہوں تو سوچ بھی مثبت ہوتی ہے لیکن اگر حالات ناسازگار ہوں اور زِندگی دُشوار ہو تو یہ تصور کرنا مُشکل لگتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ بہت سے اِیماندار اپنی رُوحانی برتری کی خوش فہمی کا شِکار ہو جاتے ہیں اور اِس طرح وہ آپنے آپ کو اور دیگر اِیمانداروں کو دھوکہ دیتے رہتے ہیں۔اُن کی رُوحانی برتری کی یہ غیر رُوحانی سوچ کہ وہ خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہو نے کی اہلیت رکھتے ہیں، احمقوں کی جنت میں رہنے کے متُرادف ہے کیونکہ خْدا بخوبی جانتا ہے کہ وہ اَپنی بادشاہی میں کس کا اِستقبال کرے گا اور کس کو خارج  (متی 7: 21-23)۔

خُداکی رضا حاصل کرنے کا واحد راستہ اُس کی سچائی کو قُبول کرنا ہے۔ اُس کے فضل کو ہم اپنے طریقہ سے حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ہم گُناہ میں جکڑے ہوئے ہیں اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت کچھ نہیں کر سکتے۔ جیسے ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح  نے فرمایا کہ "  ہمارا بہترین حصہ بھی اُس کے حُضور بے فائدہ ہے  (لُوقا 17:10)۔ یسعیاہ نبی نے ہماری راستبازی کو گندی دہجیوں سے تشبیہ دی (یسعیاہ 64: 6)۔ خْدا نہیں چاہتا کہ ہم اپنی کامیابیوں کا  ڈھنڈورا پیٹیں لیکن وہ ہر اُس آنسو کو پسند کرتا ہے جو ہم اپنی ناکامی پر بہاتے ہیں۔ داؤد بادشاہ  نے زبُور 51: 17 میں یوں بیان کیا ہے کہ،" شکستہ رُوح خُداکی قُربانی ہے۔اَے خُدا تو شِکستہ اور خستہ دِل کو حقیرنہ جانے گا"۔ اور اِس سے بڑھ کر یہ کہ خُدا ٹوٹے ہوئے دِلوں کو شِفادیتا ہے اور اْن کے زخموں کو باندھ دیتا ہے (زبُور147: 3)۔

آج میڈیاکے دور اور کاروباری دُنیا میں اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مثبت سوچ اور رویوں پر زور دیا جا رہا ہے لیکن ہمارے لِئے جو سب سے زیادہ مثبت چِیز ہو سکتی ہے وہ اَپنے گُناہ پر پشیمان ہونا اور خُداوند یِسُوع مسیح کی صلیب کے پاس آکر رَحم کے لِئے پکارنا ہے۔ ہمارا رِیاکاری کا رویہ خُدا کو مُتاثر نہیں کرسکتا مگر بغیر کسی عذر کے اپنی ناکامی اور کمزوری کا اِقرار ہی ہماری شِفاء کا واحد نقطہ آغاز ہے۔  یقیناً کوئی بھی مغُرور شخص ایسا کرنا پسند نہیں کرے گا۔  اِسی لِئے خُدا مغُرروں کامُقابلہ کرتاہے (یعقُوب 4: 6)۔ لیکن  جب ہم خْدا کے سامنے عاجزی کرتے ہیں تو وہ مسیح کی مُحبّت کے عوض تمام فوائد ہم کو دے دیتا اورہمیں پاک صاف کرتا  اور اپنے خاندان کے ارکان کے طور پر بحال کرتا ہے۔

خُدا سے مُتعلق حیران کن بات یہ ہے کہ جب ہم احساسِ گُناہ کی وجہ سے ٹوٹ جاتے اور فروتن ہوتے ہیں تووہ اُسی وقت ہمیں شفا دیتا ہے اور جب ہم اُپنے غرور کو پھینک دیتے ہیں تو وہ ہم کو سر بلند کرتا ہے۔ درحقیقت یہ اُس وقت ہوتا ہے جب ہم توبہ کرتے ہیں اور خُداوند یِسُوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مان لیتے ہیں۔آج اِس اَنا پرست دُنیا  میں اَپنے گنُاہ کا احتراف کرنے کو اپنی کمزوری اور توہین سمجھا جاتا ہے۔ لوگ  خُداوند یِسُوع مسیح کی مصلوبیت کا مذاق اڑاتے ہیں اوراُس کے نام کو قسم کھانے کے وقت اِستعمال کرتے ہیں۔ لیکن خُدا کارَحم اور فضل اُن سب کا اِنتظار کر رہا ہے جو اپنے آپ کو خْدا کے قوی ہاتھ کے نیچے فروتن کرنے کے لِئے تیار ہیں۔  خُداوند یِسُوع مسیح اْنہیں سربلند کرے گا (1 پطرس 5: 6)۔ اگر ہم اَپنے آپ کو خُدا کے سامنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے فروتن ہوتے ہیں تووہ اپنے وعدہ کے مُطابق ہمیں ضرور سرفراز کرے گا اور پھر آپ ہی وہ اِیماندار ہیں جِن کو خُدا نے اپنی گواہی کے لئے چُنا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے گُناہ کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں اُن کو  خُداوند یِسُوع مسیح کی نجات سے مُتعلق بتا سکیں۔

Prayer 
پَیارے آسمانی باپ! میَں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تو نے مُجھے دیکھایاکہ میَں ایک گُنہگار شخص ہوں اور مُجھے تیری رَحمت کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم مُجھے عاجز اور فروتن بنا تاکہ میَں تیرے فضل کو اپنی زِندگی میں کام کرتے دیکھ سکوں۔ میری مدد کر کہ میں اپنے دُوسروں کو بھی خُداوند یِسُوع مسیح سے متعلق بتا سکوں۔ یہ بات میرے لِئے خوش نُما ہے کہ تُو مغُرورں کا مُقابلہ کرتا ہے مگرفروتنوں کو سربلند کرتا ہے۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams