Word@Work, Let God's Word energise your working day!

اعتمادی

یعقُوب 4: 13-14
تْم جو یہ کہتے ہو کہ ہم آج یا کل فُلاں شہر میں جا کر وہاں ایک برس ٹھہریں گے اور سَوداگری کر کے نفع اْٹھائیں گے۔ اور یہ جانتے نہِیں کہ کل کیا ہوگا۔ ذرا سْنو تو! تْمہاری زِندگی چِیز ہی کیا ہے؟ بْخارات کا سا حال ہے۔ ابھی نظر آئے۔ ابھی غاءِب ہو گئے۔

کسی نے کہا کہ مسیحیت اور کاروبار کوآپس میں نہیں ملانا چاہیے۔ مسیحی اِیمان اور ہماری پیشہ ورانہ زِندگی  دو الگ الگ چِیزیں ہیں کیونکہ کچھ لوگ ایسا پسند نہیں کرتے۔بہت سے آزاد خیال مُعاشرے بھی اِسی    سوچ کے حامِل ہیں۔لیکن اِس کے باوجود دُنیا کا ایک بڑا حصہ یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے خاندان، قبیلہ، کاروبار،  فنون،لطیفہ، مُعاشرہ اور روزمرہ کی زِندگی پر ہمارے اِیمان کا گہرا اثر ہوتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے۔ جو لوگ خُداوند یِسُوع مسیح پر اِیمان رکھتے ہیں اُن کا ایک اَپنا مُعاشرہ اور سماج ہوتا ہے۔ اُن کی ثقافت اور روزمرہ کی زِندگی میں زِندہ خُدا نظر آتا ہے جو اَپنے کلام کے مُطابق مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اور دیگر دیوتاؤں کے پاس بحرانوں سے نِمٹنے کی کوئی طاقت نہیں ہے۔

مُقدس یعقُوب تجارتی دُنیا اور زِندگی کی حقیقت کو خُدا کے نقطہ نظر سے سمجھتا ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ کاروباری منصُوبہ بندی اہم ہے لیکن خُدا کے بغیر اِس کا کوئی فائدہ نہیں (امثال 19: 21)۔ضروری یہ ہے کہ ہمارا ہر منصُوبہ خُدا کی مرضی کے مُطابق اور اُس کے تابِع ہو (امثال 16: 9)۔ ہر کام کے اوقات کار ہونا ضروری ہے لیکن یہ بات یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ وقت کا مالک صرف خُدا ہی ہے  (زبُور 31: 15)۔

 اپنے کاروبار ی فیصلے، کاروباری مراکز کی تبدیلی،  ذرائع نقل و حمل  اور سفری منصوبہ بندی دانشمندانہ عوامل ہو سکتے ہیں لیکن بغیر خُدا کے یہ تمام عوامل میں خود اعتمادی کا عنصر پایا جاتا ہے جو مسیحی اِیمان کے منافی ہے۔ جیسے مُقدس ایُّوب نے بھی کہا کہ " لیکن وہ اُس راستہ کو جِس پر میں چلتا ہوں جانتا ہے جب وہ مُجھے تالے گا تو میں سونے کی مانِند نِکل آؤں گا“ (ایُّوب 23: 10)۔

دُنیوی لوگوں کا کہنا ہے کہ،  'کامیابی ہی کامیابی کی ضمانت ہے'۔ یعنی گزرے ہوئے کل کی فتح،  آنے والے کامیاب کل کی ضمانت ہے۔ یہ درست ہو سکتا ہے لیکن یقینی نہیں۔ جو لوگ اپنی خود اعتمادی پر فخر کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل تین باتوں سے بے بہرہ ہیں۔

 پہلی یہ کہ اُن کی خود اعتمادی اُن کے کاروباری مستقبل کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔

  دُوسری بات یہ کہ اُن کی مستقبل سے مُتعلق پیشگوئیوں میں اندازہ تو ہو سکتا ہے یقین نہیں،

تیسری بات یہ کہ ایسے لوگ اپنے متوقع نتائج کی یقینی ضمانت نہیں دے سکتے۔مگر پھر بھی اُنہیں اپنی خود اعتمادی پر فخر ہے۔

 ہمارا خُدا مستقبل کا خُدا ہے جو ہر چِیز کو جانتا ہے۔ ہماری روزمرہ کاروباری زِندگی کے مسائل مثلاً مالی ضروریات، کاروباری مُعاملات، صحت، خاندانی  مسائل،  حادثات اور قدرتی آفات وغیرہ۔ ایسے مسائل پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔ یہاں ہمیں خُدا پر بھروسہ اور اپنی کوخود اعتمادی کا اِنکار کرنا ہو گا تب ہی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔

مسیحیوں کو اَپنے کاروباری فیصلے خُدا کے بغیر نہیں کرنے چاہئیں۔ جو لوگ خُداوند یِسُوع مسیح پر بھروسہ کرتے ہیں وہ اپنے خاندان اور کلیسیا کی طرح اپنا ہرکام اُس کے سپرد کرتے ہیں۔ایک بات سب کے لِئے یقینی ہے کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے اور اِس پر مسیحی بھی اِیمان رکھتے ہیں۔ خُدا پرست اِیماندار جو اپنی زمینی زِندگی میں اُس کی برکات اور الٰہی مدد کے لِئے شکر گزار ہیں،  خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ اپنے آخری اِنعام کے منتظرہیں۔ تاہم نام نہاد مسیحیوں کو اِس وقت سے ڈرنا چاہیے جب اُن کی زمینی کامیابیاں نہ ہونے کے برابر ہوں۔ اُس وقت اُن کی خود اعتمادی اور اُن کابے جا فخر اُن کے کام نہیں آئے گا اور خُدا کی بادشاہی میں اُن کا کوئی حصہ نہ ہو گا  (متی 7: 23)۔ لہذا ہمیں اپنی خود اعتمادی کو چھوڑ کر صرف خُدا پر بھروسہ کرنا ہے۔

Prayer 
تمام طاقت اور قُدرت کے خُدا! اِس بات کو یاد کروانے کے لِئے تیرا شکر ہو کہ مُجھے اپنی پیشہ ورانہ زِندگی میں اپنے آپ پر نہیں بلکہ تجھ پر بھروسہ کرنا ہے۔ مُجھے مُعاف کرکہ میَں نے اپنے فیصلوں میں تُجھے شامِل نہیں کیا۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں اپنی تمام منصُوبہ بندی اور پیشین گوئیاں خوداعتمادی کے نہیں بلکہ تیرے سپُرد کروں۔ مُجھے میرے مستقبل کی کامیابی سے اگاہ کرتا رہ تاکہ میَں ہمیشہ تیری مرضی کو اوّل درجہ دوں۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
Bible Book: