Word@Work, Let God's Word energise your working day!

مِل کے کام کرنا

فِلپیوں 2: 13-12
پس اَے میرے عزیزو! جِس طرح تُم ہمیشہ سے فرمانبرداری کرتے آئے ہو اُسی طرح اَب بھی نہ صِرف میری حاضِری میں بلکہ اِس سے بُہت زیادہ میری غَیر حاضری میں ڈرتے اور کانپتے ہوئے اَپنی نِجات کا کام کئِے جاؤ۔ کیونکہ جو تُم میں نِیّت اور عمل دونوں کو اَپنے نیک اِرادہ کو انجام دینے کے لئِے پَیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔

فرمانبرداری بُہت اہم ہوتی ہے جِس سے ہم اَپنے حاکِم اور اُس کے حکم کی اہمیت کو جان سکتے ہیں۔ مُقدس پولُس رسُول کے پاس یہ اِختیار  ہے کہ وہ اِیمانداروں  کو اِنجیل کی فرمانبرداری  کا حکم دے۔  اِیمانداروں کو صِرف اَپنے گُناہوں کی مُعافی پر ہی خو ش اور شُکرگزار  نہیں ہونا چاہئیے بلکہ اگر وہ خُداوند یِسُوع مسیح کو اَپنا  نِجات دہندہ    مانتے ہیں تو اُنہیں اُس کی خُوشی کے لئے ہر چیز کو رد کرنا چاہئیے (طِطُس  2 : 12 )۔  مُقدس پولُس رسُول کے پاس  فِلپی کی کلیسیا  سے مُتعلق بُہت اچھی رپورٹ  تھی کہ وہ   خُداوند یِسُوع مسیح کی فرمانبرداری  میں کوشاں ہیں جِسے اُسے  ہر صُورت جاری رَکھنا ہے چاہے اُسے کوئی بھی قیمت چُکانی پڑے (2 تِیمُتھِیس 3 : 14 )۔

اِس لئے مُقدس پولُس رسُول  ا ُنہیں یہ یاد دِلا رہے ہیں کہ اُن کی فرمانبرداری محض ایک عادت یا اَچھا خیال نہیں بلکہ اُن کی اَندرونی تبدیلی کے باعث تھی جو رُوح اُلقُدس  کے وسیلہ ممکن ہوئی(یوُحنا 16 : 8 )  ،  خُداوند یِسُوع مسیح پر اُن کا اِیمان  اور اُس کی خِدمت میں اُن کی خواہشات مضبوط ہوتی گئیں۔ بیشک کوئی بھی اِیماندار اِلٰہی مدد کے بغیر ایسا کُچھ نہیں کر سکتا۔

اِس مُعاملہ میں ہمارا تعاون ضروری ہے۔ ہمیں وہ کام نہیں کرنا جو خُدا کو ناپسند ہے اور وہ کرنا ہے  جِس سے وہ خُوش  ہوتا ہے اور خُداوند کی مدد سے ہمیں یہ رُوحانی جنگ  ہر صُورت میں لڑنا ہے کیونکہ اُس کی مدد کے بغیر کُچھ بھی ممکن نہیں ہے۔ اِس لئے ہماری رُوحانی ترقی کے لئے اِلٰہی مدد اور ہمارا تعاون دونوں کی ضرورت ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے  کسی ایتھلیٹس کو جیتنے کے لئے اُس  کا کوچ اُسے تربیت اور تعلیم دیتا ہے لیکن اِس کے ساتھ دوڑ میں اعزاز کے لئے  ایتھلیٹس کی فرمانبرداری اور اُس کا تعاون بھی بُہت ضروری ہوتا ہے (کُلُسیوں 1 : 29 )۔

اَب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے مسیحی سفر کا آغاز کیسا ہی  اَچھا کیوں نہ ہو ہمیں اِسے خُوبصورت اَنجام تک پہنچانا ہے۔  یِسُوع نام   جِس سے آپ نے اَپنے مسیحی سفر کا آغاز کِیا ہے اور یہی نام آپ کو آپ کی منزل پر ملے گا ( عبرانیوں 12 : 1 ) جو بھی اُس کے نام سے فتح مند ہو گا اُسےوہ خوش آمدید کہے گا۔ اِس لئے اَپنے اِیمان کا سفر اُسی کے نام سے شروع کریں جو ہر لمحہ آپ کی  دیکھ بال کر سکتا ہے (1 تِھسّلُنیکیوں 5 : 24 ) لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اُس کے جلال میں داخِل ہونے کے لئے  ہمیں  خود بھی بطور اِیماندار اَپنی مسیحی ذمہ داریوں کو پورا کرنا  اور اِیمان کی راہ میں حائل مُشکلات کا مُقابلہ کرنا ہو گا۔ ہمیں اَپنے دوستوں اور ساتھیوں کر بھی یاد دِلانا ہے کہ ہم  خُداوند یِسُوع مسیح کی مدد کے بغیر اَپنے مسیحی سفر کو مکمل نہیں کر سکتے۔ جیساکہ اُنیسویں صدی کے اِنگلش واعظ چارلس سُپرجن نے کہا ہے کہ "مسیحی جَب  کام کرے تو خود اعتماد ہو اور جَب دُعا کر تو خود اِنکار ہو"(1 کُرِنتھیوں 15 :10)۔

Prayer 
قادرِمُطلق خُدا ! میَں اُس زور کے لئے جو تُو نے مُجھے بخشا تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ اَپنی زِندگی میں تیرے فضل کو قبول نہ کرنے کے لئے مُعافی چاہتا ہوں جِس میں میَں نئی زِندگی بسر کر سکتا تھا اور یہ کہ میَں اَپنی ذمہ داری کو بھی نظر انداز کرتا رہا۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں اَپنی مسیحی زِندگی میں تیرے فضل اور اَپنی ذمہ داری دونوں پر توجہ دوں اور یہ بھی کہ میَں دُوسروں کو بھی یہی تعلیم دے سکوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: