Word@Work, Let God's Word energise your working day!

زیرِ تعمیر

فِلپیوں 3: 12
یہ غرض نہیں کہ میَں پا چُکا یا کامِل ہو چُکا ہُوں بلکہ اُس چیز کے پکڑنے کے لئے دَوڑا ہُوا جاتا ہُوں جِس کے لئے مسیح یِسُوع نے مُجھے پکڑا تھا۔

اِیمانداروں میں سے کوئی بھی یہ جُرات اور ہمت نہیں کر سکتا کہ مُقدس پولُس رسُول کی رُوحانیت کے ساتھ موازنہ کر سکے۔ اُسے  خُدا کی طرف سے اَیسی حِکمت اور ہمت دی گئی تھی کہ وہ کلیسیاؤں کے لئے ایک مِثال بن سکے    ( 1 کُرِنتھیوں 11 : 1 )۔ ہم میں سے بُہت کم لوگ اَیسے ہیں  جو  اِیذا رسانی میں  بھی اِنجیل کی بشارت کے لئے  سرد مہری ، صبروتحمل اور نظم ونسق کا  مظاہرہ کرتے ہیں (2 کُرِنتھیوں 11 : 25-28 )۔ اِس کے باوجود مُقدس پولُس رسُول  نے بغیر کسِی رُوحانی غرُور  کے  بڑے ایثار وقُربانی سےخُداوند یِسُوع مسیح کی خِدمت کو جاری رکھا تاکہ کلیسیاؤں کو برکت ملے (1 تھِسّلُنیکیوں2 : 6-9 )۔  مُقدس پولُس رسُول یہ بھی جانتا تھا کہ  ابھی بھی وہ  بطور اِیماندار  خُداوند یِسُوع مسیح کے معیار  پر پورا نہیں اُترتا جو کہ دِیگر اِیمانداروں کے لئے  حوصلہ اَفزا بات تھی کہ  اگر اتنے بڑے رسُول کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے تو پھر ہمیں کیوں نہیں۔ (سیکھنا ہی دراصل شاگردیت ہے )۔

مُقدس پولُس رسُول   فِلپیوں3 : 8-11 کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کرتا ہے کہ اَیسا نہیں کہ میَں سب کُچھ حاصل کر چُکا ہُوں۔ جب وہ اَپنے مسیحی  ہونے کے اعزازات رَقم کرتا ہے کہ  وہ خُداوند یِسُوع مسیح کو جانتا ہے اور اُسے اَپنا نجات دہندہ      ماننے پر  اَپنی  نا راستی کے برعکس  اُس کی راستبازی    حاصل کرتا ہے۔  وہ مزید توقع کرتا ہے کہ وہ  خُداوند یِسُوع مسیح کے زِندہ ہونے کی قدرت  کا تجرُبہ، اُس کی خاطر  اَپنی ایذا رسانی اور ایک دِن وہ خود بھی  مُردوں میں سے جی اُٹھے گا۔  جِس کا اصل تجرُبہ    ابدیت میں ہو گا۔  کھیلوں کی زُبان میں   مُقدس پولُس رسُول  نے ابھی دَوڑ  میں حِصہ  ہی لیا ہے۔اَبھی آگے بُہت کچھ ہے لیکن وہ اِس  میں اکیلا نہیں بلکہ  خُداوند یِسُوع مسیح اُس  کی دَوڑ میں اُس کے ساتھ ہے فِلپیوں3 : 13-14)۔

        مَذکوُرہ آیت میں مُقدس پولُس رسُول کا بیان خُوش فہمی نہیں بلکہ  ایک سادہ سچائی ہے۔  ہر اِیماندار  اَپنے رُوحانی سفر میں زیرِ تعمیر ہے کیونکہ اِنسان  ہوتے ہوئے ہم  فِطری طور پر گنہگار ہیں جِس کی تصدیق بائبل مُقدس میں کی گئی ہے۔ہماری نجات ہماری کسِی کاوش یا ہمارے نیک اعمال کا نتیجہ نہیں بلکہ  صِرف خُدا کے فضل سے ہے ( لُوقا 8 : 9-14 )۔  اگر ہماری نجات کا اِنحصار ہماری کاوشوں پر ہوتا تو ہم کب سے حوصلہ شِکن ہو گئے ہوتے    اور خُداوند یِسُوع مسیح کی پیروی ترک کر چُکے ہوتے۔ نجات ایک تعمیری عمل ہے  جو خُداوند یِسُوع مسیح پر اِیمان لانے اور اُس میں قائم رہنے سے جاری رہتا ہے جو   مُقدس پولُس رسُول کی زِندگی میں بھی جاری تھا اور آج ہر اِیماندار کی زِندگی میں جاری و ساری ہے جِس کی تکمیل ہمارے نجات دہندہ  خُداوند یِسُوع مسیح کی جلالی آمد پر ہی ہو گی۔لہذا ہم اَپنی بشارتی خِدمت کو جاری رکھیں اور اُس کے وعدوں پر بھروسہ رکھیں۔

  اِبلیس  اِنسان کے ساتھ ہمیشہ دو جھُوٹ بولتا ہے۔ پہلا یہ کہ خُدا ہم سے بُہت خُوش ہے کیونکہ ہم بُہت اَچھے اور نیک ہیں ۔ دُوسرا یہ کہ  وہ ہم سے خفا ہے کیونکہ ہم بُہت بُرے اور گنہگار ہیں۔ مُقدس پولُس رسُول  نے اِس  تصور کی تصیح کی ہے کہ ہماری نجات خُدا کو خُوش کرنے میں نہیں بلکہ اُس کے فضل سے ہے جو اُس کا اَپنا ذاتی تجرُبہ تھا۔ جِس میں وہ اَپنی کمزوریوں کے باوجود اُس کی خِدمت کرتا رہا      ( 2 کُرِنتھیوں 12 :9 )۔    وہ جانتا تھا کہ  دَمِشق کی راہ میں ملنے کے بعد اُس پر مکمل اِختیار  خُداوند یِسُوع مسیح    کا ہے اور وہی اُس کی راہنمائی اور قوت ہے۔جِس کے نتیجہ میں اُس نے کبھی بھی اَپنی پرواہ نہیں کی بلکہ خُداوند یِسُوع مسیح کی خِدمت کرنے، اُس کے لئے دُکھ اُٹھانے اور صِریحاً اُسے  جلال دینے پر دِھان رکھا۔ کیا میں اور آپ بھی مُقدس پولُس رسُول کی طرح اِبلیس پر دِھان دینے کی بجائے  خُداوند یِسُوع مسیح کی پیروی میں اُس کی خِدمت کرتے رہے کیونکہ وہی ہماری قوت اور راہنمائی ہے (فِلپیوں 1 :6 )۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ تیرا بیٹا ہمارا نجات دہندہ خُداوند یِسُوع مسیح ہماری پناہ اور مَخلصی ہے۔ مُجھے معاف فرما کہ بعض اوقات میَں اَپنی ہی طاقت پر بھرُوسہ کرتا رہا یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ تیری نظر میں راست نہیں ہے۔مُجھے توفیق دے کہ میَں صِرف خُداوند یِسُوع مسیح کی ہی پیروی کرتا رہوں اور یہ بھی کہ میَں اُس منزل کو پہچانوں جو تُو نے میرے لئے مقرر کی ہے۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: