Word@Work, Let God's Word energise your working day!

شکر گزاری کا ہدیہ

فِلپیوں 4 :18
میرے پاس سب کچھ ہے بلکہ اِفراط سے ہے۔ تُمہاری بھیجی ہُوئی چیزیں اِپَفردِتُس کے ہاتھ سے لے کر میَں آسُودہ ہو گیا ہُوں۔وہ خُوشبُو اور مقبوُل قُربانی ہیں جو خُدا کو پسندیدہ ہے۔

اِفراط کے ساتھ دینا ہمارے خُدا کی فِطرت ہے۔ وہ دینے والا خُدا ہے جِس کی بدولت  ہمیں  کائنات، خُوبصورت دُنیا، اِنسان، گُناہوں کا کُفارہ، نجات دہندہ،  رُوح اُلقدس اور اَبدی اُمید   حاصل ہُوئی۔  اگر ہمارا  مہربان خُدا ہماری رُوحانی ضروریات پوری کر سکتا ہے تو وہ  ہماری  روزمرہ کی ضروریات کیوں مُہیا نہیں کرے گا؟   (اِفسیوں 3: 20   )     ۔    رُومیوں 8: 32   میں یوں مرقوم ہے کہ "  جِس نے اَپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟۔ یقیناً وہ بخشے گا۔

 مُقدس پولُس رسُول کا مکمل بھروسہ خُدا پر تھا ۔  وہ کم ہونے پر   بُڑبڑاتا  اور زِیادہ ہونے پر نا شکرگذار نہیں ہوتا  تھا ( فِلپیوں 4: 13-10)۔ اِپَفردِتُس کے ہاتھ جو مدد  مُقدس پولُس رسُول تک پہنچی  اُس کے لئے وہ بُہت شکر گزار تھا۔ اُس نےاِس مدد کو اَپنا حق نہیں سمجھا اور نہ ہی مزید مدد کی  توقع کی بلکہ شکر گزاری ہی کی۔

بطور پاسبان   مُقدس پولُس رسُول فِلپی کلیسیا کو سِیکھانا چاہتا تھا کہ اُ ن کی مالی معاونت  اُس کے لئے  گرانقدر اور خُدا کے لئے ایک قُربانی کی حثیت رَکھتی تھی۔ فِلپی کلیسیا کا  یہ  اِیمان  تھا کہ   مُقدس پولُس رسُول کو دینا خُدا کو دینے کے مُترادف ہے۔ متی 10: 40-42  میں خُداوند یِسُوع مسیح  یوں بیان کرتے ہیں کہ " جو تُم کو قبُول کرتا ہے وہ مُجھے قبُول کرتا ہے اور جو مُجھے قبُول کرتا ہے وہ میرے بھیجنے والےکو قبُول کرتا ہے۔ جو نبی کے نام سے قبُول کرتا ہے وہ نبی کا اَجر پائے گا اور جو راستباز کے نام سے راستباز کو قبُول کرتا ہے وہ راستباز کا اَجر پائے گا۔ اور جو کوئی شاگِرد کے نام سے اِن چھوٹوں میں سے کسِی کو صِرف ایک پیالہ ٹھنڈا پانی ہی پلائے  گا  میَں تُم سے سچ کہتا ہُوں وہ اَپنا اَجر ہرگز نہ کھوئے گا۔

خُدا  ہمارے اِرادوں سے بخوبی واقِف  اور اَپنے مقصد کے لئے اِیمانداروں کو خیرات کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ جِس کا آخرت  میں اِعزاز حاصل ہو گا۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی خاطر  دیگر اِیمانداروں  کی برکت کا سبب بنیں۔      جِس کا اِس زمین پر تو اِنعام مِلے گا  لیکن اَبدی زِندگی اُن کا اصل اِنعام ہوگا ( مرقس 10 : 29-30 )۔

خُدا کے نزدیک ہماری ہر قُربانی گرانقدر ہے (اور وہ  اُسی نظر سے دیکھتا ہے جیسے وہ اَپنے بیٹے کی قُربانی کو  جِسے اِفسیوں 5: 2  میں بیان کِیا گیا ہے )اور خُداوند  کو پسند ہے۔  مَکِدُنیہ کی کلیسیا دولت مند نہیں تھی ( 2 کُرِنتھیوں 8: 1- 4 )      اِس لئے اُس کا مُقدس پولُس رسُول  کی مالی مدد کرنا زِیادہ اہمیت کا حامِل ہے جیسا کہ عبرانیوں 6: 10  میں مرقوم ہے کہ " ۔۔۔ خُدا بے اِنصاف نہیں؛ جو تُمہارے کام اور اُس مُحبت کو بھُول جائے جو تُم نے اُس کے نام کے واسطے اِس طرح ظاہر کی کہ مُقدسوں کی خُدمت کی اور کر رہے ہو" ۔  اِس لئے خُدا سے مِنت کریں کہ وہ ہمیں شکر گزاری کے ہدیہ جات دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں تیرا شکر کرتا ہُوں کہ تُو نے مُجھے اَپنا بنانے کے لئے اَپنا پیارا بیٹا قُربان کر دِیا۔ اِس کے بر عکس میَں وہ کچھ نہیں کر سکا جو مجھے کرنا چاہئے تھا اور نہ ہی میَں بشارتی خِدمت میں سر گرم ِ عمل ہو سکا جِس کے لئے میَں مُعافی چاہتا ہوں۔ مجھےتُوفیق دے کہ میرا شکرگزاری کا ہدیہ تیرے جلال اور دیگر اِیمانداروں کے لئے باعثِ برکت اور گواہی ہو۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: