Word@Work, Let God's Word energise your working day!

خِدمت میں خوشنوُدی

یعقُوب 1:1
خُدا کےاور خُداوند یِسُوع مسیح کے بندہ یعُقوب کی طرف سےاُن بارہ قبِیلوں کو جو جا بجا رہتے ہیں سلام پہُنچے۔

میرے عزیزو؛ مُقدس یعقُوب کی طرف سے لکھا گیا یہ عام خط ، دورِ حاضرہ کے اِیمانداروں کے لئے الٰہی حِکمت کا ایک بُہت بڑا خزانہ ہے۔جب ہم اِس کا بغُور مُطالعہ کرتے ہیں تو یہ خط ہماری روز مرہ زِندگی میں رُوحانی تبدیلی کا سبب بنتا ہے۔

مُقدس یعقُوب، ہمارے نجات دہِندہ خُداوند یِسُوع مسیح کا بھائی تھا اور بھائی  ہوتے ہوئے وہ خُداوند یسُوع مسیح  کے خاندانی، کاروباری اور مذہبی مُعاملات  میں اُس کی طبعیت اور رویہ سے بخُوبی واقف تھا۔ اِس لئے  مُقدس یعقُوب کی نظر میں  خُداوند یسُوع مسیح کی عوامی ، خاندانی اور رُوحانی زندگی میں یکسانیت پائی جاتی تھی ( عِبرانیوں 8:13 ( ۔ا ِس   لئے  مُقدس یعقُوب ہی وہ منُاسب شخصیت ہے جو    کلیسیاؤں کو اَپنے آقا   ہمارے نجات دہِندہ خُداوند یِسُوع مسیح  کی ہدایات ، تعلیمات  اور تجربات کو  عملی طور پر بیان کر سکتا ہے۔  

چونکہ مُقدس یعقُوب کا دُنیا کے نجات دہِندہ کے ساتھ قریبی رِشتہ تھا اِس لئے یہ گمان کیا جا سکتا تھا کہ  وہ   خُداوند یسُوع مسیح کے ساتھ اَپنے خاندانی رِشتہ پر  فخر کرے اور اَپنے آپ کو کوئی بڑا آدمی سمجھے  لیکن اُس نے ایسا ہرگز نہیں کیا بلکہ اَپنا   تَعارُف کراتے ہوئے  وہ اَپنے آپ کو خُداوند یسُوع مسیح کا بندہ (غُلام) کہلوانے میں فخر محسوس کرتا ہے حالانکہ وہ بخُوبی جانتا تھا کہ اُس کا بھائی اِنسانی صورت میں خُدا ہے۔  مُقدس یعقُوب یہ بھی جانتا تھا کہ وہ    خُداوند یسُوع مسیح کے خون سے خریدہ گیا ہے  اِس لئے اُس کے نزدیک  ایک غُلام کی حیثیت صرف اور صرف اَپنے آقا کی فرمانبرداری ہی ہے۔  

بہت سے  مسیحیوں نے ابھی تک یہ سبق نہیں سیکھا۔ آج بھی  کئی  مسیحی اَپنے کاروباری اور کلیسیائی مُعاملات  میں ذاتی فائدہ  حاصل کرنے کے لئے اَپنے با اَثر افراد اور رِشتہ داروں کا سہارہ لیتے ہیں ۔ اِیسی   طرفداری  کی  مُقدس یعقُوب نے پُر زور مذمت کی ہے ۔

(یعقوب 2   (6-1:5 ,13-1:      مُقدس یعقُوب کے نزدیک  جہاں بھی طرفداری کا عنصر پایا جاتا ہے، چاہے وہ  خاندانی ، کاروباری یا کلیسیائی حلقے ہوں، وہاں ترقی نہیں ہوتی بلکہ وہاں مجموعی ترقی کی بجائے فردِ واحد کی ترقی ہوتی ہے جو کہ مسیحی اِیمان کے منافی ہے۔ آج کلیسیاؤں میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کلیسیائی جائِیدادوں اور وسائل پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں اور اِس بات کی پرواہ نہ کرتے ہوئےکہ خُدا       کا     اُن کے  اور دیگر اِیمانداروں کے لئے کیا منصُوبہ ہے وہ   اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور  کلیسیاؤں میں اپنے ذاتی مُفاد کے حُصول کے لئے اَپنے عہدوں اور عہدیداروں کا بھرپور اِستعمال   کر رہے ہیں۔  آیئے آج مُقدس یعقُوب کی طرح ہم بھی  اَپنے جِسمانی رِشتوں کو پسِ پشت ڈالتے       اور    خُداوند یِسُوع مسیح کے  ساتھ اَپنا رُوحانی رِشتہ بحال کرتے ہوئے ،اپنی زندگی میں اَپنے مالک اور نجات دہِندہ خُداوند یِسُوع مسیح کی مرضی کو پُورا کریں۔  آیئے ہم دُعا کریں۔۔۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ، ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کہ تُو کسی کا طرفدار نہیں ہے اور نہ ہی تُو کسی کے عہدہ اور مرتبہ کا لحاظ کرتا ہے۔ پیارے خُداوند اگر میں نے ایسا کیا ہے تو مجھے مُعاف فرما اور مجھے توفیق دے کہ میَں بھی مُقدس یعقُوب کی طرح اَپنے رُوحانی رِشتوں کو اَپنے جسمانی رِشتوں پر ترجیع دوں اور اَپنے ذاتی مُفاد کی بجائے کلیسیائی ترقی پر توجہ دے کر اپنی خدمت میں تیری خوشنوُدی حاصل کروں ۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams