Word@Work, Let God's Word energise your working day!

آزمایش میں صبر

یعقُوب1: 2 3-
اَے میرے بھائِیو! جب تُم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔ تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سَمَجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔

مُقدس یعقُوب وا شگاف اَلفاظ میں اُن مسیحیوں کو لکھتا ہے  جو یِسُو ع   مسیح  سے مُحبت  کرنے کی وجہ سے مُصیبت میں ہیں ۔ وہ کہتا ہے کہ  اِمتحان / آزمایش  ( یونانی زبان میں اِن دونوں کے لیے ایک  ہی لفظ  ہے )   ہم پر  آئیں گی ۔ ہم نہیں جانتے کہ  مُشکلات کب آئیں گی ،  وہ کب تک رہیں گی،  وہ کتنی یا  کیسی ہوں  گی ۔لیکن ایک بات ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہرمسیحی کا اِیمان  پرکھا جائے گا۔  نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیں اِس  حقیقت کا سامنا کرنا ہو گا کیونکہ یِسُوع  مسیح کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔  ایک وقت ایسا آئے گا کہ دُنیا ہم سے نفرت کرے  گی جیسےاُس نے خُداوند یسوع مسیح سے بھی کی (یوحنا  18:15-21)۔

یہ آزمایشیں براہ راست شیطان کی طرف سے ہونے والے حملے   یا   دُوسروں کی طرف سے  ہونے والی ایذا رسانی  یا  پھر جِسمانی آزمایشیں ہو سکتی ہیں۔ یہ آزمایشیں آپکی صحت ،  باہمی تعلُقات  ، مالی مُشکلات یا پھر آپ کے اِختیارات کے مسائل پر مبنی ہو سکتی ہیں۔ یہ آزمایشیں ، براہ راست یا  مُعاشرہ ، خاندان یا کلیسیاء کے ذریعے ہم پر  اثر انداز ہو سکتیں ہیں۔ ہر آزمایش کے دوران اِبلیس چاہتا ہے کہ ہم خوف، مایوسی، غصہ یا پریشانی کے عالم  میں رد عمل ظاہر کریں اور اِن  مسائل کو حل کرنے کے لیے اُس  کی بیکار   نصیحت کو سُنیں لیکن خُداوند اِن آزمایشوں  کو  ہم  پر  اِس لیے آنے دیتا ہے تاکہ ہم اُس پر بھروسہ کرنا اور شیطان کی چالوں پر قابو پانا سیکھیں اور اِس کے ساتھ ساتھ اُن عادات کو بھی ترک کریں جِن کی وجہ سے ہم آزمایشوں میں گِرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ  خُداوند اِن  مسائل کو اِس لیے بھی آنے دیتا ہے تاکہ ہم اُس کی حِکمت کو مانگیں  اور ہمارے اندر اِن آزمایشوں کا مقابلہ کرنے کی  قُوت پیدا ہو  اور بالآخِر ہم اِن آزمایشوں پر غالِب آسکیں جیسا کہ وہ خود غالِب آیا۔

لہذا جب بھی ایسی آزمایش آتی ہے تو یہ  ایک اِمتحان کے طور پر کام کرتی ہے  تاکہ ہم یہ ثابت کر سکیں کہ ہم  خُداوند یِسُوع مسیح پر بھروسہ کر تے ہیں۔ ہر اِمتحان  جس میں ہم خُدا کے جلال کے لیے کامیاب ہوتے ہیں ہمیں آنے والے  اگلے اِمتحان  اور  خُدا  پر بھروسہ کرنے کے لیے ہمیں  مزید پُر اعتماد بنا دیتا ہے ۔  لیکن جیسے اِسکول  میں ہوتا ہے، اِسی طرح  اِیمان کے اِسکول میں جوں جوں ہم آگے بڑھتے جاتے ہیں، اِمتحانات مُشکل ہوتے چلے جاتے ہیں! اور آخِر میں جب ہم خُدا کے سامنے حاضر ہوتے ہیں تو خُدا کی طرف سے انعام کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔ (یعقوب 12:1 )۔ جس طرح ایک لائق  طالب علم بڑے اِمتحان سے پہلے چھوٹے اِمتحانات کے اِنعقاد کے موقع پر خوش ہوتا ہے تا کہ اپنی  کارکردگی کا جائزہ لے سکے اُسی طرح مسیحیوں کو اَپنے اِمتحانات میں خُدا کے فضل کو بروئے کار لانے اور اُس  کی وفاداری کا تجربہ کرنے کا موقع سمجھنا چاہیے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ مسائل اُن جگہوں پر آئیں جہاں ہم  کام کرتے ہیں۔اِس لیے آج اِن مسائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں کیونکہ خُدا جانتا ہے کہ ہم کتنی اچھی کارکردگی کا مُظاہرہ کررہے ہیں۔ خُداوند ہمیں ایسا کرنے کی توفیق عطا   فرمائے۔ آئیے ہم دُعا کریں۔

Prayer 
پیارے خُداوند! میں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ تُو نے مجھے اِس لائق سمجھا کہ مَیں اِن آزمایشوں سے گُزر سکوں ۔ مجھے مُعاف کرکہ میں نے اِن آزمایشوں کے لیے تجھ سے شکایت کی ۔ براہِ کرم مُجھے اپنی حِکمت اورقُوت عطا کر تا کہ میں خُود پر بھروسہ کرنے کی بجائےتیری مدد سے اِن مُشکلات کا سامنا کرسکوں ۔ جیسا کہ رُوح کے ہتھیاروں سے لیس ہو کر میں آج کی آزمایشوں کا سامنا کر رہا ہوں ۔ہاں اَے خُداوند تُو ہی میری طرف سے اِن آزمایشوں کا مُقابلہ کر اور مُجھے اِن آزمایشوں میں قائم رہنے کا فضل عطا فرما۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین
Bible Book: