Word@Work, Let God's Word energise your working day!

آزمایش کا ماخذ

یعقوب1: 13-15
جب کوئی آزمایا جائے تو یہ نہ کہے کہ میری آزمایش خْدا کی طرف سے ہوتی ہے کِیْونکہ نہ تو خْدا بدی سے آزمایا جا سکتا ہے اور نہ وہ کِسی کو آزماتا ہے۔ہاں ہر شحص اپنی ہی خواہِشوں میں کھِنچ کر اور پھنس کر آزمایا جاتا ہے۔پھِر خواہِش حامِلہ ہوکر گْناہ کو جنتی ہے اور گْناہ جب بڑھ چْکا تو مَوت پَیدا کرتا ہے۔

جب سب کچھ ٹھیک ہو تو ہم ساری شاباش خود لینا چاہتے ہیں لیکن اگر کچھ غلط ہو جائے تو ہم خود پر اِلزام لینا بھی پسند نہیں کرتے۔اِلزام تراشی ہرمُعاشرے کا حصہ رہی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ جب گُناہ میں گِرتے ہیں تو اِس کا اِلزام بھی خُدا پر لگادیتے ہیں۔ لیکن مُقدس یعقُوب کہتا ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہمارے گُناہ کا ماخوذ خُدا ہے کیونکہ خُدا پاک ہے، نہ تو وہ بدی سے آزمایا جا سکتا ہے اور نہ وہ کِسی کو آزماتا ہے۔  وہ جانتا ہے کہ دُنیا برائی سے آلودہ ہے لیکن وہ چاہتا ہے کہ ہر ایک کو نجات پانے کا موقع ملے (1 تیمتھیس 2: 3-4)۔ اس لئےِ وہ ہم سب کو اِس زمین سے مٹا نہیں دیتا۔ اِس کے بجائے، اُس نے اپنے جلال کے لئےِ،خُداوند یِسُوع مسیح کو بھیجا کہ وہ اِس گُنہگار دُنیا میں ہمارے گُناہ کی قیمت ادا کرے  تاکہ ہم آزمائیشوں کا مُقابلہ کرکے،  پاک زِندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں (طِطُس 2: 11-14)۔

یہ حوالہ ہمیں گُناہ کرنے کے عمل اور محرکات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ پہلی بات یہ کہ ہمارے اندر برُی خواہشات موجود ہیں - یہاں تک کہ مسیحی ہوتے ہوئے بھی ہم پرُانی  "گُناہ آلودہ فطرت"  کا شکار ہو سکتے ہیں جو برُی خواہش کا سبب بن سکتی ہے (رُومِیوں 5: 5-8)۔جب ہم اِن خواہشات کوخود پر غالِب آنے کی اِجازت دیتے ہیں، تو یہ خواہشات موقع تلاش کرتی ہیں کہ اُنکی تکمیل ہوسکے۔
پھر یہ خواہشات، آزمایش کو دعوت دیتی ہیں جوجھوٹ پر مبنی  ہوتی ہے جس سے ہمیں خُدا کی نافرمانی کے عوض زیادہ فائدہ نظر آتا ہے اور ہم گُناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ جیسا کہ باغِ عدن میں پہلی آزمایش  کے وقت ہُوا(پَیدایش:3-5)۔ جھوٹ کا ماخوذ اِبلیس ہے چاہے وہ ہمارے اپنے خاندان،  دوستوں یا ذرئع ابلاغ کی طرف سے ہو۔ شیطان جھوٹا ہے جو خُدا کی پیدا کردہ سچائی کو تباہ کرنا چاہتا ہے (یُوحنا 8: 44)۔ جب ہم آزمایش میں گِر جاتے ہیں تو ہم خُداوند یِسُوع مسیح کو بھول جاتے ہیں اور جو ہم چاہتے ہے وہ کرتے ہیں،  یہی گُناہ ہے۔ برائی کا محرک کچھ بھی کیوں نہ ہو، یہ ہمارے اندر کے جذبات اور خواہشات کا نتیجہ ہی ہوتی ہے۔ اگر ہم اِس خواہش/لالچ/گُناہ کے عادی بن جائیں تو ہمارے اندر خُداوند یِسُوع مسیح کی مُحبت ختم ہو جاتی ہے اور ہم تباہی کی راہ پر چل پڑتے ہیں۔

گُناہ ایک عمل ہے جسے ہم ایسے لوگوں کی موجودگی میں نہیں کرتے جو ناپسند کرتے ہیں جیسے چھوٹے بچے، جب کوئی اُنہیں دیکھ رہا ہو بدتمیزی نہیں کرتے لیکن جب ہم بڑے ہو جاتے ہیں تو ہم سیکھ جاتے ہیں  کہ گناہ کرنے کے لئے ِہمیں اچھے لوگوں کی صحبت سے دور رہنا ہو گا۔ اِسی لئے ِہم اسکول اور کالج میں ایسی بری عادات کا شکار ہوجاتے ہیں جہاں ہمیں نہ والدین دیکھ سکتے اورنہ ہی کوئی کلیسیا کا رُکن۔  

یُوحنا 3: 19-20  میں یوں لکھا ہے،  " اور سزا کے حکم کا سبب یہ ہے کہ نُور دُنیا میں آیا ہے اور آدمیوں نے تارِیکی کو نُور سے زیادہ پسند کیا اس لئےِ کہ ُان کے کام برُے تھے۔ کیوں کہ جو کوئی بدی کرتا ہے وہ نور سے دشمنی رکھتا ہے اور نُور کے پاس نہیں آتا ایسا نہ ہو کہ اُس کے کاموں پر ملامت کی جائے۔"

 گُناہ کرنے کا زیادہ ترمواقع ہمیں اُس وقت ملتا ہیں جب ہم اَپنے دفاتر میں ہوتے ہیں یا گھر سے دور ہوٹلوں میں رہتے ہیں، تنہا سفر کرتے ہوئے، غیر مسیحیوں کے ساتھ رہتے ہوئے، یہاں تک کہ ہمارا  زندگی میں کامیاب ہونے کا نشہ بھی ہمارا خُدا بن سکتا ہے اگر ہم اُسے خدا کی عبادت ترجیح دیتے  ہیں۔ اسی لئےِ ہزاروں لوگ اِس کتاب  (WORD ِAT WORK) کو پڑھ رہے ہیں تا کہ ِاس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خُدااُن کی زِندگی میں اولین درجہ رکھتا ہے۔ ہر اِیماندار جانتا ہے کہ ُاسے اپنی روزمرہ کی زندگی کو خُدا کے دائرہ اختیار میں لانا چاہیے۔ لہٰذا  ضروری ہے کہ ہم اَپنی بے دینی کی خواہشات اور اُن کو پورا کرنے کے مواقع پر نظرثانی کریں اور اپنے آپ کو،  خْدا، اور دُوسرے اِیمانداروں کی صحبت میں رکھیں۔ ہر روزدُعا کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی کو ترتیب دیں تاکہ ہم خْدا کے خادِم بنے رہیں نہ کہ اِبلیس کے(رُومِیوں  6: 12-14) آیئے ہم دُعا کریں؛

Prayer 
اے برحق خُدا! میں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تُو نے مُجھ پر عیاں کر دیا کہ میں کیسے گُناہ میں گرِتا ہوں اور یہ بھی کہ یہ سب میری ہی وجہ سے ہے اوراگر میں نے کبھی اپنے گُناہ اور غلطیوں کا اِلزام تجھے دیا ہے تو مجھے مُعاف فرما۔ میں تیری منت کرتا ہوں کہ مجھے حقیقت پسند بنا کہ میں اقرار کروں کہ میرے گُناہ کا سبب میری آزادی اور بُری خواہشات ہیں۔میری مدد کر کہ میَں دُعا اورتیرے کلام کے مُطابق زِندگی گذار سکوں اور بُری خواہشات سے بچا رہوں جس سے تیرے نام کو عزت اور جلال ملے۔ یسُوع مسیح کے نام سے۔ آمین۔
Bible Book: