خُدا کا خاندان مَصروف ِعمل
مُعاشرہ کی تعمیر میں خاندانی تعلقات ایک مضبوط بندھن کی حیثیت رکھتے ہیں۔بااَلفاظِ دیگر مبشران ِاِنجیل ایک خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ وہ کلیسیائی تعمیر میں ایک خاص کردار ادا کرتے ہیں۔یہ عام فہم لوگ نہیں بلکہ ایک نہ ختم ہونے والے خاندان سے منسلک ہیں۔اِس خاندان کا تعلق خُداوند یسوع مسیح کے خُون سے ہے جس کی قُربانی کے وسیلہ ایک خاندان کے فرد اور اُس کے بہن بھائی بن جاتے ہیں (عبرانیوں ۲: ۱۱)۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ مُقدس پولُس رسُول فِلیپی کے اِیمانداروں کے لیے شکر گزار ہے اور روم میں اُس کی قید اِس بات کو آسان بناتی ہے کہ وہ اَپنے رُوحانی خاندان کی مُحبت کو یاد کر سکے ۔
مُقدس پولُس رسُول بڑی خُوشی اور شکر گزاری سے اُن کے لیے دُعا کرتا ہے۔خدا نے اُنہیں مُقدس پولُس رسُول کا جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اِستعمال کیا (فلپیوں ۴: ۱۸) اور اُن کی دُعا وں کے وسیلہ سے اُس کی حوصلہ اَفزائی ہوئی۔ اُن کی ہر قسم کی یاد اُس لیے خوشی کا سبب تھی۔لیکن اُن کا اُس کے ساتھ رُوحانی رِشتہ کافی گہرا تھا ۔وہ مُقدس پولُس رسُول کے ساتھ محض خاندانی تعلق ہی نہیں رکھتے تھے بلکہ اُس کے ساتھ بشارت میں بھی مَصروف ِعمل تھے۔جب وہ مُقدس پولُس رسُول کی مُنادی کے وسیلہ خُداوند یسُوع مسیح پر اِیمان لائے تو اُنہوں نے اُس خوشی کے بَرعکس پولُس رسُول کے مِشنری کام میں مالی معاونت کی ۔
جب اُنہوں نے اَپنے خاندانوں میں اِنجیل کی بشارت کی تو اُنہوں نے اَپنے اِیمان اور تعلیم کی وجہ سے بہت دُکھ اُٹھایا اور یوں وہ مُقدس پولُس رسُول کے دُکھوں میں شریک ہوئے۔وہ مُقدس پولُس رسُول کے ساتھ مُنادی میں برابر کے شریک تھے اور یہی اُن کی خُوشی تھی۔ وہ اِنجیل کی بشارت کو جاری رکھنے کے لیے کِسی ایسے انسان کی حوصلہ اَفزائی کرنا چاہتے تھے جو اُنہیں جانتا ہو اور پیار کرتا ہو۔اور یہ بھی کہ وہ سمجھتا ہو کہ وہ کیا کر رہے ہیں (فلپیوں ۱: ۲۹)۔مُقدس پولُس رسُول کی کمال خُوشی اِسی بات میں ہے کہ کلیسیا خُداوند یسَوع مسیح کی وفادار ہو، چاہے اِیذا رسانی ہی کیوں نہ ہو۔اُس کی اُن کے لیے یہی دُعا تھی کہ وہ اُس تعلیم پر عمل کریں جو اُنہوں نے اُس سے لی۔فلپیوں کے نام خط ، اِس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ خُدا کی مُحبت اور اُس کی قوت اُن کے لیے لامحدود ہے خاص طور پر اِیذارسانی کے ایام میں جس کی ہمیں آج بھی ضرورت ہے۔
اِنجیل کی بشارت میں شراکت ایک مشکل مرحلہ رہا ہے۔جسے اِس خط میں بیان کیا گیا ہے۔اِس خدمت میں ہمیں ایسے شراکت داروں کی ضرورت ہے جو بشارتی ذہن رکھتے ہوں جس سے زندگیوں میں رُوحانی ساخت اور گواہی پیدا ہو۔اگر ہم آپس میں مل نہیں سکتے ، تو ذرائع ابلاغ کے وسیلہ سے خُدا کے کلام سے ایک دُوسرے کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔خُدا نے ہمیں اِنفرادی طور پر اِنجیل کی بشارت کے لیےہی نہیں چنا بلکہ ہمیں شراکت داری میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔جِس کا آغاز ہم اُن کے لیے دُعا سے کر سکتے ہیں جن کی خِدمت کے وسیلہ ہم اِیمان لائے اور خاص طور پر اُن کی مشکلات میں اُن کی حوصلہ اَفزائی کر سکتے ہیں۔جو خداوند یَسوع مسیح کی خدمت کرتے ہیں اُن کو ملحو ظِ خاطر رکھیں، اُن کے لیے خصُوصی دعا کریں، سَچائی میں ایک دُوسرے کی تعمیر کریں اور خُداوند یسوع مسیح کی عظمت میں خُوشی محسوس کریں۔ہماری کاوشیں ہمارے نجات دہندہ سے بڑی نہیں ہونی چاہیں۔