کاملِیت کی یقین دَہانی
جب ہم کِسی کام کو کامیابی کے ساتھ سراَنجام دے چُکتے ہیں تو اُسے دوبارہ کرنے میں ہم ہمیشہ پُر اعتماد ہوتے ہیں۔ لیکن جب ہم پہلی بار کوئی کام ، سفر، رشتہ یا کسی قِسم کا مُطالعہ کرتے ہیں تو ہم کِس طرح جانے کہ ہم اِسے مکمل کر پائیں گے یا نہیں؟یہ غیر یقینی صُورتِ حال اَور بھی نمایاں ہو جاتی ہے جب ہم نے پہلے ناکامی کا سامنا کیا ہو۔مُقدس پولُس رسُول ایذارسانی کا تجربہ رَکھتے ہوئے قید کی حالت میں فِلپی کے اِیمانداروں کو خَط لکھتا ہے جوایذاِرسانی کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔ ( فلپِیوں 1: 29 )۔اُن میں سے کوئی بھی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا۔ کیا وہ خُداوند یِسُوع مسیح کو نیچا دکھائیں گے؟
مُقدس پولُس رسُول جانتا تھا کہ اُن کی زِندگی میں جو رُوحانی کام ہوا ہے وہ اُن کا نہیں بلکہ خدا کا کام تھا۔مُقدس پولُس رسُول اُن کو یقین دہانی کراتا ہے کہ خُدا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ جو کام اُس نے اُن کی زِندگی میں شروع کیا ہے اُسے مکمل کرنے کی اہلیت رَکھتا ہےکہ اُنہیں مسیح کی صورت پر بنا ئے۔ (رومیوں 29:8) ۔ ایسا اِعتماد ایک دِلیرانہ عمل ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم اَپنے اِیمان میں کتنے کمزور اَور ناکام رہے ہیں۔بے شک اگر ہم اَپنے اِیمان کےبَل بوتے پر بچنا چاہیں تو ایسا ہرگز ممکن نہیں اَور ہم کبھی بھی یِسُوع مسیح جیسے نہیں بن سکتے۔اِس لئے ضروری ہے کہ ہماری اَندرونی تبدیلی ہو جو صِرف اَور صِرف خُدا سے ہی ممکن ہے۔
خُوبصُورت اَور روشن خیالی ہمارے حقیقی اِیمان کا وسِیلہ نہیں بلکہ خُداوند یِسُو ع مسیح پر اِیمان لانے سے ہی ممکن ہے اور جب خُدا اپنے کلام کے وسِیلہ ہم سےہم کلام ہوتا ہے (رومیوں10 : 13- 14 (اور ہم میں احساسِ گناہ پیدا کرتا ہے (یوحنا 16: 8) اور ہمیں ہمارے اِبتدائی اِیمان میں رَاہنمائی فراہم کرتا ہے۔اِس کے بعد وہ اَپنے رحم سے ہمارے گناہ بخشتا ہے ( زبور 1:32) اَور اَپنے فضل سے ہمیں تمام بَرکات عَطا کرتا ہے (یوحنا 1: 16) ۔ اِسی طرح ہم ہر روز اَپنی ضروریات کے اوقات میں اُس کا فضل حاصِل کرتے ہیں اَور ہم اَپنی رُوح کی بُھوک اَور پیاس کو اُس کے سامنے رکھتے ہیں (عبرانیوں 4: 16)۔
خُدا ہمیشہ ہمارے اَندر کام کرنے میں مَصروف عمل رہتا ہے ۔کیا وہ ہمیں چھوڑ دے گا ؟ یقینا نہیں! چونکہ اُس نے ہمیں قیمت سے خریدا ہے اِس لئے وہ ہمارے مُشکِل وقت میں ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا (عبرانیوں 13 : 5 )۔ ہم مُستقبل میں اُسکی بادشاہی کی وراثت ہی نہیں بلکہ اُس کے بچے بھی ہیں۔ یہی وہ وجہ ہے جِس کی بدولت ہم پُراِعتماد ہیں کہ وہ ہمیں کبھی نہیں بھولتا۔ خُداوند یِسُو ع مسیح ایک اِیسے دِن کے منتظر ہیں جب اِیماندار اُسے جِسمانی طور پر پہچانیں گے، چاہے اُنہوں نے اُسے پہلے دیکھا یا نہیں (یوحنا 20: 29 )۔ وہ اَپنے کلام کے وسِیلہ ہمارے دِلوں میں کام کرتا رہتا ہے تاکہ ہم ہمیشہ کی زِندگی میں داخِل ہونے کے لئے تیار ہو سکیں(ا۔ تھسلنیکیوں2: 13)۔ اِس لئے حوصلہ رکھیں کیونکہ وہ ہمارے لئے مصروف عمل ہے۔ (فلپیوں 2: 13) اور وہ ہمارے دوستوں اور ساتھیوں کے لئے بھی ایسا ہی کرتا ہے جو اُس پر اِیمان لاتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہم اُن کی حوصلہ افزائی اور اُن کے لئے دُعا کریں اور خُدا کا شکریہ اَدا کریں کہ ہمارا مستقبل خُدا کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔