تعمیری مُحبت
جذباتی اَحساسات اور خُوبصُورت محَرکات مَحبّت کا اِظہار تو ہو سکتے ہیں لیکن ضَروری نہیں کہ یہ مَحبّت کا مقصِد یا خاصا ہو۔حقیقی اور سَچی مَحبّت کا اِنحصار اَعلی دَرجے کے مفُاہمت اَور سچَائی سے دُوسروں کی تعمیری ترقی پَرہوتا ہے(1یوحنا 3: 1-3) ۔ سَچائی سے آشنا ہوئے بغیر مَحبّت کا عمل گمراہی اور بے مقصِد ثابت ہو سکتا ہے اَور یہ بات اُس وقت اَور بھی اہم ہو جاتی ہے جب آپ کسی کو خُدا کی طرح پیار کرتے ہوں۔
مُقدس پولُس رسُول فِلپی کی کلیسیا کو پیار کرتا تھا۔اُس نے اِنجیل کی خُوشخبری کو قبول کیِا، خُداوند یِسُوع مسیح کو اَپنا نِجات دہندہ مانا اَور مُقدس پولُس رسُول کے ساتھ خِدمت گُزاری کے کام میں شراکت دار بن گئی لیکن اُن کا اِیمان ابھی اِرتقائی مُنازل طے کر رہا تھا (کلسیوں 6:1 )۔ اُسے خُدا کے ساتھ اَپنے تعلقات میں اَبھی تک یہ سیکھنا باقی تھاکہ اُسے کِیا پسند ہے (افسیوں 5: 10) اَور یہ بھی کہ کون سے فیصلے اِلٰہی مقصِد کو پُورا کر سکتے ہیں۔اِس لئے مُقدس پولُس رسُول کی فِلپی کی کلیسیا کے لئے یہ دُعا ہے کہ خُدا کے لئےاُس کی مَحبّت اَور بشارت میں ترقی ہو اور وہ خُدا کی پہچان اور اُس کے مقاصد کو بخوبی جان سکے ۔
مُقدس پولُس رسُول کی دُعا اِس خواہش کا نتیجہ ہے کہ فِلپی کی کلیسیا کے اِیماندار خُدا کے ساتھ جُڑے اور قائم رہیں اور اُس کی جَلالی آمد پر رُوبُرو اُس کے سا منے حاضر ہوں (رومیوں 14:12)۔ وہ اِس بات کا مُشتاق ہے کہ اُن کی تبدیل شُدہ زِندگیاں خُداوند یِسُو ع مسیح کے لئے پھَلدار ہوں، چاہے اُنہیں اِیذارسانی کا سامنا بھی کرنا پڑے(یوحنا 15: 1۔4) (فِلپیوں 29:1)۔ اُن کے دِلوں میں مسیحی کِردار کی یہ معراج ، اُن کا دُرست فیصلہ اَور خُداوند یِسُوع مسیح کے کام کی بدولت ہے۔جیسے ہی وہ خُدا کی پسندیدگی سے آشنا ہوتے ہیں ویسے ہی وہ اِمتیاز کی رُوح اور مسیحی طرز زِندگی اِختیار کر لیتے ہیں اَور جیسے ہی وہ خُدا کی خواہشات کا اَحترام کرتے ہیں ویسے ہی وہ اَپنے نِجات دَہندہ کے ساتھ ایک ہو جاتے ہیں۔مُحبّت کا ایک ایسا رِشتہ جو اُن کی رُوحانی ترقی اور خُدا کی بادشاہت کی تعمیر ہے۔
یہ بات مایوس کُن ہے کہ اِس نفسانی دُنیا میں غیر مسیحی اَقتدار نے مسیحی اِیمان کو گھیر رَکھا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج کے مسیحی اِیمانداروں کو خیالات کی پاکیزگی اور الٰہی معیار پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے سے مسیحی زِندگیاں دُرست سَمت پر گامزن ہو جائیں گی۔ اِن کی نِجات یافتہ زِندگیاں دُوسروں کی نِجات اَور خُداوند یِسُوع مسیح کی جَلالی آمد پر خُدا کے جلال کا باعث ہوں گی۔اَیسا یوں ہی ممکن ہے کہ ہم اَپنے لئے اَور دُوسروں کے لئے دُعا کریں۔جَب ہم دُعا کرتے ہیں تو خُدا ہمارے اَندر ایک اَندرونی تبدیلی پیدا کرتا ہے اَور ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم اُس کے پسندیدہ فیصلے کر سکیں۔خاص طور پر جَب ہم اَپنے دفاتر میں ہوتے ہیں تو ہم دُعائیہ گروپ تشکیل دے سکتے ہیں اور جَب بھی ہم اُسے اِلٰہی کام کی دَعوت دیتے ہیں تو وہ یقیناً کام کرتا ہے اور اُس کے پسندیدہ فیصلے ہمارے لئے باعث برکت ٹھرتے ہیں۔