Word@Work, Let God's Word energise your working day!

بشارتی محرکات

فِلپیوں 1: 18-15
بَعض تو حسد اور جھگٹرے کی وجہ سے مسیح کی مُنادی کرتے ہیں اور بَعض نیک نِیّتی سے۔ ایک تو مُحبّت کی وجہ سے یہ جان کر مسیح کی مُنادی کرتے ہیں کہ میَں خُوشخبری کی جواب دہی کے واسطے مقرر ہوں۔ مگر دُوسرے تفرقہ کی وجہ سے نہ کہ صاف دِلی سے بلکہ اِس خیال سے کہ میری قید میں میرے لئے مُصیبت پَیدا کریں۔ پس کِیا ہوا؟ صرف یہ کہ ہر طرح سے مسیح کی مُنادی ہوتی ہے خواہ بہانے سے ہو خواہ سچّائی سے اور اِس سے میَں خُوش ہوں۔

یہ عجیب بات ہے کہ بَعض اِیماندار  کسی سے نفرت کرتے ہوئے بھی مُحبّت کا  دِکھاوا کرتے ہیں اور اِ س سے بھی حیران کُن بات یہ ہے کہ اُن کی یہ سوچ ہے کہ خُدا    اُنہیں اَپنی خِدمت کے لئے اِستعمال کرتا ہے۔ رُوم میں مُقدس پولُس رسُول کی قید نے خُداوند یِسُوع مسیح سے مُتعلق ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس نے نہ صِرف  کلیسیا کو ذاتی گواہی دینے کا موقع فراہم کیا ہے بلکہ اُن تمام اِیمانداروں کو جو بشارت کی اہلیت رکھتے ہیں، مُتلاشیوں کو اِنجیل کی بشارت دینے کا ایک نیا نظام بھی دے دیا ہے۔ اگرچہ بَعض ایماندار مُقدس پولُس رسُول کے ساتھ منسُوب تھے  اور اُس کی حمایئت میں بولتے تھے لیکن بَعض ایسے تھے جو اَپنی رُوحانی شناخت بھُول چکے تھے اور مُقدس پولُس رسُول کا مُقابلہ کرتے تھے۔جِس کا تجربہ اُسے چند مُبشرین کی نفرت سے ہوا۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اَپنے آپ کو مُقدس پولُس رسُول سے زیادہ اہم اور رُوحانی سمجھتے تھے لیکن جیل جانے سے  گریزاں تھے۔ اُنہوں نے اَپنی خِدمت کو بہتر دِیکھانے کے لئے مُقدس پولُس رسُول کی خِدمت کو نیچا دِیکھایا۔ مُقدس پولُس رسُول کے نزدیک اَچھی  اور بُری خِدمت کرنے والوں کے درمیان تضاد بہت سنجیدہ  تھا لیکن اِنجیلِ مُقدس کی قُدرت کا کوئی موازنہ نہ تھا۔ مُقدس پولُس رسُول کے لئے سَب سے اہم بات خُداوند یِسُوع مسیح سے متعلق سچّائی کو بیان کرنا تھا۔ گو کہ مُقدس پولُس رسُول سے مُتعلق چند مُبلغین نے مَنفی تشہیر کی جِس کا مُثبت پہلو یہ تھا کہ مُقدس پولُس رسُول کی قید اِنجیلی بشارت کا نتیجہ ہے۔

ظاہر ہے کہ مُقدس پولُس رسُول کی ترجیح   کلیسیائی ترقی تھی اِس لئے اُس نے اَپنے ناقدین پر تنقید کی بجائے کلیسیا کو تنبیہ کی کہ وہ اُن کی خود غرضانہ خواہشات کی پیروی نہ کریں (فِلِپیوں 3:2)۔  مُقدس یُوحنا اِصطباغی کی طرح مُقدس پولُس رسُول نے بھی اَپنی ذاتی اہمیت کے لئے نہیں(یُوحنا 30:3) بلکہ  خُداوند یِسُوع مسیح کے جلال کے لئے اِستعمال کیا۔   چاہے اُسے کوئی بھی قیمت چُکانا پٹری(فِلِپیوں 21:1) اور اِنجیل کی بشارت ہی اُس کے جلال کا ذریعہ ہے،     چاہے مُبشرین کے بشارتی مُحرکات کُچھ بھی ہوں۔  اگرچہ مُقدس پولُس رسُول  اَپنے ناقدین سے خوش نہیں تھا اِس کے باوجود وہ اِس بات پر خوش تھا کہ اُن کی بشارت سے لوگ نجات سے مُتعلق اگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

روزمرہ کی زِندگی اور کلیسیائی خِدمت میں   خُداوند یِسُوع مسیح سے مُتعلق سچّائی بیان کرنا  ایک بہتریں عمل ہے،    چاہے اُس کے مُحرکات  کیسے بھی ہوں۔  خُداوند یِسُوع مسیح کو جلال اور اِنجیل کی بشارت ہی حقیقی خُوشی ہے کیونکہ اِنجیل ہی لوگوں کی نِجات کے لئے بہترین راستہ ہے   (رُومیوں 16:1 )۔ خُدا کا کلام ایک الٰہی قُدرت  اور اختیار ہے جو کسی بھی مُبشر سے بالا تر ہے۔ اِس کا مَطلب یہ نہیں کہ کسِی غیر معیاری مُبشر ،   یا خُوشخبری کی حوصلہ اَفزائی کی جائے۔ یہ اِس بات کی یاد دہانی کے لئے ہے کہ دِلوں کی تبدیلی اَچھے مُبشر سے نہیں بلکہ خُدا کے کلام سے ہوتی ہے۔ جَب کوئی ایسا شخص خُدا کے کلام کی مُنادی کرتا ہے جِسے آپ پسند نہیں کرتے لیکن خُوش ہوتے ہیں تو یہ مُقدس پولُس رسُول جیسی حلیمی کی علامت ہے( فِلِپیوں2: 1-5  )۔ بحر حال مُبلغین سمیت ہر شخص کمزور ہے لیکن خُدا کا کلام کامِل اور سچّا ہے (زبور 30:18 )۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ! میَں اِنجیل کے لئے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جِس کے ذریعے میَں تُجھے پہچان سکا۔ میری اِس ناکامی کو مُعاف کر کہ جَب لوگ تیرے مُتعلق سچّائی بیان کرتے اور مُجھے تنقید کا نشانہ بناتے تو میَں اِس پر خُوش نہ ہوا۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں اِن لوگوں کی حماقتوں کو برداشت کر سکوں جو اِنجیل کو اَپنی ترقی کا وسیلہ بناتے ہیں اور یہ بھی کہ میَں اِن کے لئے دُعا کر سکوں کہ جَب بھی خُداوند یِسُوع مسیح کی اِنجیل اِنہیں سُنائی جائے تو وہ اِس حقیقت کو جان جائیں۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: