Word@Work, Let God's Word energise your working day!

مُشترکہ اِیمان

فِلپیوں 1: 28-27
صِرف یہ کرو کہ تمہارا چال چلن مسیح کی خُوشخبری کے موافِق رہے تاکہ خواہ میَں آؤں اور تمہیں دیکھوں خواہ نہ آؤں تمہارا حال سنو ں کہ تم ایک رُوح میں قائم ہو اور اِنجیل کے اِیمان کے لئے ایک جان ہو کر جانفشانی کر تے ہو۔ اور کسِی بات میں مخالِفوں سے دہشت نہیں کھاتے ۔ یہ اُن کے لئے ہلاکت کا صاف نشان ہے لیکن تمہاری نِجات کا اوریہ خُدا کی طرف سے ہے۔

سچّا مسیحی اِیمان اعمال پیدا کرتا ہے۔ اِنجیل محض ایک خُوبصورت کہانی نہیں بلکہ کسِی کی زِندگی میں ایک بنیادی تبدیلی کا نام ہے جِس کی دعوت دُوسروں کو بھی دی جاتی ہے۔ ہمارا طرزِ زِندگی خُدا کے نزدیک مُعانی خیز ہے کیونکہ اِنجیل ہمیں بیدینی کے رویہ کو رد کرنے، جذباتی دُینوی لگاؤ پر قابو پانے اور اَپنے نِجات دہندہ کی تعظیم کرنے کی دعوت دیتی ہے (طِطُس 2 : 11 -14)۔ رُوحانی پاسبانوں اور نگہبانوں کا کِردار یہ ہے کہ اِیمانداروں کو یِسُوع مسیح کی حضُوری کا احساس دلائیں کیونکہ اُسے بھولنا اور اُس سے مُنہ موڑنا ایک فطری عمل ہے کیونکہ  اِیماندار اِنجیل کی ترجیحات سے ہٹ جاتے ہیں اور  دُینوی مُعاملات میں پھنس کر جسمانی اور شیطانی خوا ہشات کا شکار ہو کر آسانی سے مسیحی ایمان سے گمراہ ہو جاتے ہیں۔

سچّا مسیحی اِیمان اعمال پیدا کرتا ہے کیونکہ ہمارا رویہ ہمارے اِیمان کا عکاس ہے یا    یوں کہیں کہ ہمارا  رویہ اور ہمارا کام ہی ہمارا اِیمان ہوتا ہے۔ اِس رنگ برنگی دُنیا، اِنسانی اور شیطانی خوا ہشات  میں پاسبانوں اور مسیحی اَساتذہ کو نہ صرف سچّائی کا پرچار کرنا ہو گا بلکہ اِیمانداروں کو اُس  پرعمل کرنے کے لئے تیار کرنا ہو گا۔ اُن کی تعلیم مُقدس پولُس رسُول کی طرح اِنفرادی نہیں بلکہ اجتماحی اور کلیسیائی ہو کیونکہ جَب بھی اِیماندار مِل کر کلام کا مُطالعہ ، دُعا اور گواہی دیتے ہیں تو ہمیشہ کُچھ خاص ہو تا ہے۔ اِس سے نہ صرف اِیمانداروں کی یِسُوع مسیح پر اِیمان کی حوصلہ اَفزائی ہوتی ہے بلکہ اُن کا دُینوی خوف بھی دور ہوتا ہے جو مسیحی اِیمانداروں میں ہر جگہ اُن کے اعتماد سے ظاہر ہوتا ہے۔ جَب اِیماندار مسیح کی طرح رہتے ہیں اور اَپنے  نِجات دہندہ کی طرح  کلام کرتے ہیں تو اِس طرح وہ ایک دُوسرے کی طاقت بن کر مسیحی پیغام کو مضبوط بناتے ہیں ۔

اِفسیوں 6 : 10 -18   میں  مُقدس پولُس رسُول نے مسیحی اِیمان کو رُومی فوج کی سِپر کہا ہے۔ اِس حوالہ میں یہ تشبیہ رُومی فوج کے دفائی نظام سے لی گئی ہے جِس سے وہ ایک بڑے کچھوے کی طرح  اَپنے سَروں کا دِفاع کرتے تھے تاکہ وہ دُشمنوں کے تیروں کا مُقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑ سکیں۔  عسکری زُبان میں یہ فوجی ٹینک کی ابتدائی حالت تھی جِس سے دُشمن کی فوج کو یہ احساص ہوتا تھا کہ وہ شکست  کھا جائے گی۔ کلیسیا کا اجتماحی اِیمان   غیر اِیمانداروں میں خوف پیدا کرتا ہے جِس کی وجہ سے وہ کلیسیاؤں کو مُنتشر کرنے کے لئے اُن پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ جِس طرح شیر کسِی جانور پر حملہ کرنے کے لئے اُسے ریو ڑ سے علیحدہ کرتا ہے تاکہ اُس پر آسانی سے حملہ آور ہو سکے۔

وہ لوگ جو خُداوند یِسُوع مسیح اور اُس کی صلیب کا مذاق اُڑاتے ہیں وہ اَپنی ناکامی میں دوبارہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور اُنہیں اِیمانداروں کے طرزِ زِندگی سے یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ کسِی اور ڈھول کی تھاپ پر ناچ رہے ہیں لیکن وہ لوگ جو یہ جان لیتے ہیں کہ یِسُوع ہی خُداوند ہے اور یہ کہ وہی اُن کی اندھیر نگری میں اُن کے لئے روشنی ہے۔ یہی اَعتماد اُن کے لئے ایک سنجیدہ سُوچ ہے جو اُسے رد کرتے ہیں اعمال 4 : 18-21)۔

Prayer 
وفادار پیارے آسمانی باپ! میَں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ تُو نے مُجھے کبھی اکیلا نہیں چھو ڑا۔ تیرا پاک روح، تیرا کلام اور تیرے لوگ ہمیشہ میرے ساتھ رہے ہیں۔ مُجھے معاف کر کہ میَں اِیمانداروں کے ساتھ مِل کر تیری عبِادت نہیں کر سکا۔ میری مدد فرما کہ میَں اُن لو گوں کو تلاش کر سکوں جو تُجھے پیار کرتے ہیں کہ میَں اُن کی گواہی اور رُوحانیت سے حوصلہ پا سکوں۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں اَپنے پاسبان کے ساتھ مِل کر تیری خِدمت کر سکوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: