Word@Work, Let God's Word energise your working day!

موت کا مُطالبہ

فِلپیوں 2: 8
اور اِنسانی شکل میں ظاہر ہو کراَپنے آپ کو پَست کر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلیبی مَوت گوارا کی۔

بہت سے لوگ خُداوند یِسُوع مسیح کی مَوت کو قبوُل کرتے تو ہیں لیکن اُس کی اِلٰہی اَہمیت اور اَپنی ذات  کے ساتھ تعلق کو نہیں سمجھتے۔اُن کے لئے خُداوند یِسُوع مسیح کی مَوت محض تاریخ     کا ایک واقعہ ہے۔ مذکُورہ آیت اِس حقیقت سے پردہ اُٹھاتی ہے کہ خُداوند یِسُوع مسیح کی مَوت کی اَصل حقیقت کیاہے۔ اگرچہ وہ اِنسانی شکل میں خُدا تھا لیکن اٰس  نے  اَپنے آپ کو اُس لعنت کے نیچے رکھنے کا اِنتخاب کیا جو گُناہ کے باعث اِنسان کے اُوپر تھی ( گلتیوں 3 : 13 )۔  اُس نے مُجسّم ہو کر  اَپنی مَصلُوبیت کے وسیلہ ، وہ کام کیا جو وہ الٰہی ذات میں رہ کر نہیں کر سکتا تھا  کہ ہمارے گُناہوں کا کُفارہ دے۔  

مَذکورہ آیت میں غیر مَعمُولی بیان کہ "وہ  موت تک وفادار رہا" یوں معلُوم ہوتا ہے جیسے موت اُس کی زِندگی کا دعویٰ کر رہی تھی ، یہ   اِ س لئے ناگزیر تھا کہ خُداوند یِسُوع مسیح نے رضاکارانہ طور پر دُنیا کے گناہوں کی خاطِر اَپنے آپ کو مَوت کے سپُرد کیا (2 کُرِنتھیوں 5 : 21 )۔ لیکن اِس  سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ خُداوند یِسُوع مسیح شریعت کے تقاضوں کو پورا کر رہے تھے کہ گُناہ کی مزدوری موت ہے (رُومیوں 6: 23 )۔ خاص طور پر وہ اَپنے باپ کے اُس حکم کی تعمیل کر رہا تھا کہ اُسے دُنیا کا نجات دہندہ بننا ہے (1 یُو حنا 4 : 14 )۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے اِس عمل نے ایک اَیسی  وفاداری کا مُظاہرہ کیا جِس نے اُس کی تمام دِلچسپیاں چھین لیں اور اَپنے آپ کو ایک شرمناک اور عوامی مَصلُوبیت کے حوالے کر دِیا۔

ہم میں سے کوئی بھی اَیسا نہیں جو اَپنے یا کسِی دُوسرے کے گُناہوں کا کُفارہ دے سکے۔ صِرف  خُداوند یِسُوع مسیح سے ہی اَیسا ممکن تھا۔ مَذکورہ آیت کا مقصد اِیمانداروں  کو یہ باور کرانا ہے کہ اَب وہ اَپنے نہیں بلکہ خُون سے خریدے گئے ہیں (1 کُرِنتھیوں  6 : 19- 20 )۔ہمیں اَپنے حقوق پر نظر رکھنے کی بجائے اَپنی ذمہ داریوں پر نظر رکھنے کی ضرُورت ہے جِن کا حکم ہمارے نجات دہندہ نے ہمیں دِیا ہے ، چاہے اُس کا نتیجہ موت ہی کیوں نہ ہو۔ مُقدس پولُس رسُول اِس بھید کو سمجھ چُکا تھا اور وہ مکمل طور پر ایسی قُربانی کے لئے تیار تھا (2 تِیمُتھِیُس 4 :6 ) اور جانتا تھا کہ دِیگر اِیماندار بھی اَیسا ہی کرتے ہیں (فِلپیوں 1 :29 )۔ شہادت کے نظریئہ سے  خُداوند یِسُوع مسیح کی صلیبی موت  مُستقل مزاجی کی ایک مثالی مثال ہے ( 1 پطرس 5 : 9 )۔ اگر ہم اِیماندار ہیں تو مصائب ناگزیر ہیں ( (2 تِیمُتھِیُس 3 :12)۔ اِسی سے ہم  اَپنے نجات دہندہ خُداوند یِسُوع مسیح کی قُربت میں  شناخت کئے جاتے ہیں (کُلُسِیوں  1 : 24 )۔

اِس لئےاِیمان کے بانی کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے  ( عبراینوں 12 : 2 – 3 ) اور اُس کی مرضی کے تابع رہیں۔ اگر ہمارے دفاتر یا کلیسیا میں ہماری  زِندگی مُشکلات میں ہے تو یاد رکھیں   خُداوند یِسُوع مسیح کی زِندگی بھی مُشکلات سے بھَری تھی لیکن وہ   حتمی اِنصاف  کو جانتا تھا    (2 پطرس 2 :9 )۔ اِس لئے آپ جہاں کہیں بھی ہوں   اَپنے ہم عَصر  اِیمانداروں کی حوصلہ اَفزائی کرتے رہیں تاکہ وہ بھی اِیمان میں ترقی پائیں۔

Prayer 
اَے ہمارے آسمانی باپ ! میَں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ میرا نجات دہندہ خُداوند یِسُوع مسیح میری نجات کے لئے موت تک وفادار رہا۔ مُجھے مُعاف فرما کیونکہ میَں اکثر اُن اَحکام کی پاسداری نہیں کر سکا جو میری ذمہ داری تھی۔ میری مدد فرما کہ میَں مُشکلات میں بھی تیرا وَفادار رہوں اور اَپنی زِندگی میں تیرے مُقاصد پورے کرتا رہوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: