Word@Work, Let God's Word energise your working day!

مسیحی مذہبی معیار

فِلپیوں 3: 3-2
کُتّوں سے خبردار رہو۔ بدکاروں سے خبردار رہو۔ کٹوانے والوں سے خبردار رہو۔ کیونکہ مَختون تو ہم ہیں جو خُدا کے رُوح کی ہدایت سے عبادت کرتے ہیں اور مسیح یِسُوع پر فَخر کرتے ہیں اور جِسم کا بھُروسہ نہیں کرتے۔

مذہبی عدمِ دِلچسپی کے باوجود اِنسان اَپنے خالِق سے متعلق   جاننے کی کوشش کرتا ہے ( واعظ 3 : 11 ؛ اعمال 17 : 27 )۔ حتیٰ کہ وہ لوگ بھی جو خُدا کے وجوُد کا اِنکار کرتے ہیں  اُن کے لئے اَپنے ملحدانہ اِیمان  کے باوجود خُدا  کے وجود کا اِنکار کرنا اِتنا آسان کام نہیں۔ لیکن یہ بات صدیوں سے چلتی آ رہی ہے کہ جو  لوگ   اَپنے مذہب کے ساتھ جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں وہ  کسِی ظاہری نشان مثلاً خَتنہ یا ٹیٹوز کے وسیلہ ظاہر کرتے ہیں۔بیشک ختنہ  خُدا کی طرف  سے اَپنے لوگوں کے ساتھ ایک عہد تھا جو پُرانے عہد نامہ میں خُدا کے لوگوں کی پہچان بنا۔ لیکن خُداوند یِسُوع مسیح  جو کہ ایک کامِل مکاشفہ ہے آنے کے بعد ہر کوئی ، چاہے وہ یہودی ہو یا غیر یہودی ( ختنہ کے عہد سے مُبرا ٹھرا)۔ اَب اِیمانداروں کی پہچان   خُداوند یِسُوع مسیح پر اِیمان لانےاور پاک رُوح کی مُہر سے ہوتی ہے ۔

وہ اِیماندار جو یہُودی پسِ منظر  سے دئرہِ مسیحیت میں داخِل ہوئے تھے یہ مُطالبہ کرتے تھے کہ ہر مسیحی کا مختون ہونا ضروری ہے لیکن مُقدس پولُس رسُول نے اِسے لازمی قرار نہیں دِیا ( گلِتیوں 5: 2 )۔ اُس نے مُقدس پطرس کے اِس نظریہ کو بھی رد کیا ( گلِتیوں 2: 11-16 )۔ اِیمانداروں کی مسیحی شناخت رُوح اُلقدس کی مُہر ہے( رُومیوں 8: 9)  اور اُس کی   حضُوری  رُوح کا پھَل اور تبدیل شُدہ زِندگی ہے (گلِتیوں 2 : 22-26 )۔

ظاہری اور جسمانی نشان  کسِی مسیحی کے جِسم پر نہیں بلکہ مسیح کے جِسم پر پائے جاتے ہیں (لوُقا 24 : 39-40 ؛ مُکاشفہ 5: 6 )۔ جنہیں ہم اَپنی عشائے رَبانی کی عبادات میں یاد کرتے ہیں ( 1 کُرِنتھیوں 11 : 24-26 ) اور بپتسِمہ کے وسیلہ اُن کی شناخت ہوتی ہے (رُومیوں 6 :3-4) لیکن مسیحیت میں کوئی ظاہری نشان نہیں۔ ہمارا اِیمان  خُدا کے زِندہ بیٹے  خُداوند یِسُوع مسیح پر ہے جو   غیر مشرُوط مُحبت میں ہمارے لئے مصلوُب  ہوا  (گلِتیوں2: 20 )۔  اِس لئے زخموں کے نشان اُس کے جِسم پر ہیں ، ہمارے جِسم پر نہیں۔ تاہم  کلیسیا پر یہ دباؤ ہمیشہ رہا ہے کہ نجات کے لئے صرف اِیمان  ہی نہیں بلکہ کسِی ظاہری نشان کی بھی ضروری ہے۔ مُقدس پولُس رسُول نے اِس کی صریحاًنفی کی ہے۔ اُس کے نزدیک خُداوند یِسُوع مسیح  پر اِیمان لانے کے بعد اِیماندار اَپنی ایسی  اندرونی خواہشات کو قُربان کرتا ہے جو خُدا کو ناپسند ہیں۔ یہی وہ اندرونی  تبدیلی    ہے جِس کے لئے کسِی ظاہری نشان کی ضروری نہیں ( رُومیوں 2 : 29 )۔

مسیحی اِیمان کسِی نشان کا محتاج نہیں اور نہ ہی بائبل مُقدس اِس کی اِجازت دیتی ہے۔مسیحی اِیمان کا حقیقی نشان رُوح اُلقُدس ہے (2 کُرِنتھیوں 1 : 21-22 )  جو اِیمانداروں کو  پرستش کرنے اور خُدا وند یِسُوع مسیح کی جلالی آمد کا اِنتظار  کرنے میں اعتماد بخشتا ہے جو کوئی بھی مَذہبی شخص خُود سے نہیں کر سکتا۔  رُوح اُلقُدس ہی ہمارے اِیمان کا مُحرک  ہے جِس سے ہم خُدا کے وعدوں پر بھرُوسہ کر کے پاکیزگی اور نجات حاصل کرتے ہیں۔ لہذا ہمیں نجات کے لئے کسِی ظاہری  جسمانی نشان کی ضرورت نہیں بلکہ مسیحی اِیمان کی ضرورت ہے جِس سے ہم زمین پر زندگی اور آسمان پر ہمیشہ کی زندگی حاصل کرتے ہیں۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں تیرے بیٹے اَپنے نجات دَہندہ خُدا وند یِسُوع مسیح کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں جِس کی قُربانی سے مُجھے نجات حاصل ہوئی اور تیرے کلام کے لئے بھی جو ہر روز میری راہنمائی کرتا ہے۔ مُجھے معاف کر کہ میَں رُوح اُ لقُدس کی بجائے ظاہری نشانات سے اَپنی مسیحی شناخت ظاہر کرتا رہا جِس کی بائبل اِجازت نہیں دیتی۔ مُجھے توفیق دے میَں ظاہری مسیحیت سے کِنارہ کر کے باطنی مسیحیت ظاہر کر سکوں اور دُوسروں کو بھی یہی تعلیم دُوں۔ ہمارے خُدا وند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: