Word@Work, Let God's Word energise your working day!

غیر مُناسب رُوحانی دعویٰ

فِلپیوں 3: 6-4
گو میَں تو جِسم کا بھی بھرُوسہ کر سکتا ہوں اگر کسِی اور کو جِسم پر بھرُوسہ کرنے کا خیال ہو تو میَں اُس سے بھی زیادہ کر سکتا ہوں۔ آٹھویں دِن میرا ختنہ ہوا۔ اِسرائیل کی قوم اور بنیمین کے قبیلہ کا ہُوں۔ عِبرانیوں کا عِبرانی۔ شریعت کے اِعتبار سے فریسی ہُوں۔ جوش کے اِعتبار سے کلیسیا کا ستانے والا۔ شریعت کی راستبازی کے اِعتبار سے بے عَیب تھا۔

غرُور ایسا گناہ ہے جو اِنسان کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔غرُور کا یہ دعویٰ ہے کہ  سَب کچھ میَں ہی ہُوں ،  سَب کچھ میری وجہ سے ہی ہے اور جلال کا حقدار بھی میَں ہی ہُوں۔ غرُور  خُداوند یِسُوع مسیح کی ضِد ہے  جِس سے متعلق بائبل میں یوں مرقوُم ہے کہ "اُسی کی طرف سےاور اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی  کے لئے سَب چیزیں ہیں۔ اُسی کی تمجید اَبد تک ہوتی رہے! آمین (رُومیوں1  : 36 )۔

اگر  مُعاشرہ میں غرُور اور تکبُر کی تعلیم دی جائے اور پھر اِس کی حوصلہ اَفزائی بھی کی جائے تو وہاں خُداوند یِسُوع مسیح کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی   کیونکہ وہاں اِنسان خُود خُدا بنا    ہوا ہوتا ہے۔ جب کوئی ترقی کرتا    (یا کوئی اعلیٰ مرتبہ حاصل کرتا ہے )تو  اِس پر حسد کرنا غیر مسیحی رویہ ہے۔  مغرُور زِندگی کسِی اِنسان کی نظر میں  اَچھی بات  ہو سکتی ہے جیسے کہ مُقدس پولُس رسُول  اَپنے یہوُدی مذہب میں غرُور کو ایک مذہبی عمل گردانتا تھا اور اَپنے مذہبی غرور میں اَندھا ہو کر مسیحیوں پر ظُلم کرتا تھا اور  خیال کرتا تھا کہ ایسا کرنے سے خُدا خُوش  ہوتا ہے۔

    مُقدس پولُس رسُول   کی تبدیلی سے متعلق نئے عہد نامہ میں تین حوالہ جات  ( اعمال 9: 1-18 ، 22 : 1-13 ، 26 : 12- 18 )  اُسے انتہائی  عاجز اور اِنکسار شخصیت کے طور پر پیش کرتے ہیں کیونکہ اَب  وہ  خُداوند یِسُوع مسیح سے مُتعلق سچائی سے واقف ہو چکا تھا  جِس کی بدولت اُس کا یہوُدی غرور بلکُل ختم ہو چکا تھا۔  جب تک اُس کا غرور ختم نہیں ہوا  ، وہ خُداوند یِسُوع مسیح کے  فضل کو نہیں پہچان سکا  جو  اُس کا حقیقی رِشتہ تھا کیونکہ کسِی بھی اِیماندار میں غرُور اور خُداوند یِسُوع مسیح  ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اُنہیں کسِی ایک کا اِنتخاب کرنا ہو گا۔  

افسوس کی بات ہے کہ بُہت سے  نام نہاد اور مغرُور مسیحی کلیسیا  میں  شامل  ہو چکے ہیں جو کلیسیائی خُوشی اور خِدمت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔  خُداوند یِسُوع مسیح کی جگہ  غیر مذہبی سوچ اور نظریات نے لے لی ہے۔ سب نے ایک رُوحانی لبادہ اُوڑ رکھا ہے اور خُدا کے علاوہ سب  دھوکے کا شکار ہیں۔ اب  وقت ہے کہ  اِیماندار  ایسی حماقت سے باز آئیں  اور  خُداوند یِسُوع مسیح کو  اَپنا، خاندان، اثاثوں اور کلیسیا کا خُداوند مانے۔ یہی ایک حل ہے رُوحانی تازگی کا جہاں کہیں بھی ہم ہوں۔

Prayer 
قدُوس باپ! میَں تیرے کلام کے لئے تیرا شکر ادا کرتا ہوں جِس کے وسیلہ میَں نے سِیکھا کہ مجھے اَپنے ذاتی خیالات اور نظریات پر بھروسہ نہیں کرنا۔اِس بات کے لئے بھی کہ سوائے خُداوند یِسُوع مسیح کے اور کوئی نام نہیں جِس کے وسیلہ ہم نجات پا سکیں۔ مُجھے میرے غرُور کے گُناہ کو مُعاف فرما اور مجھے توفیق دے کہ میَں روز بروز صرف تُجھے اور تیرے فضل پر بھروسہ کروں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: