Word@Work, Let God's Word energise your working day!

جسمانی نفع روحانی گندگی

فِلپیوں 3: 8-7
لیکن جتنی چیزیں میرے نفع کی تھِیں اُن ہی کو میَں نے مسیح کی خاطر نُقصان سمجھ لیا ہے۔ بلکہ میَں اپنے خُداوند مسیح یِسُوع کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطر میَں نے سب چیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسیح کو حاصل کرُوں۔

رُوحانی غرُور غلاظت کے مترادف ہے۔ مُقدس پولُس رسُول  کا غرُور اُس کے یہُودی پسِ منظر اور تعلیم کی بدولت تھا جِس نے اُسے ایک قابل اور مغرُور  طالب علم تو بنا دیا تھا  لیکن وہ خُدا کا خادِم نہیں تھا۔  اُس کی  مذہبی غیرت نے اُسے خُداوند یِسُوع مسیح کا دُشمن اور کلیسیا کے لئے خطرہ بنا رکھا تھا۔ اَپنی مذہبی اہلیت بیان کرتے ہوئے (فِلپیوں 3 : 5-6 ) میں   مُقدس پولُس رسُول اَپنی تمام مذہبی اہلیت کو کوُڑا کرکٹ (  غلاظت   کا ڈھیر)  قرار دِیا ہے۔  مذہبی غرُور اور منافقت کے برعکس یہ ایک ایسا مسیحی رویہ ہے جو تمام مسیحیوں کے لئے ایک مثال اور خوش آئین بات  ہے۔

غلاظت کے ڈھیر سے بُہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اگر  اِسے نہ سنبھالا جائے تو اِس میں بُہت سے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں جو فضائی آلودگی، گدلا پانی  اور بُہت سی متعدی  بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور پھر یہ بیماریاں  سب اِنسانوں میں پھیل کر ایک وبا کی صورت اِختیار کر لیتی ہیں۔

   مُقدس پولُس رسُول کی مسیحیت سے پہلے یہُودی مذہبی زِندگی  غرُور ، تکبُر اور مذہبی جوش سے بھری تھی۔  اُس نے خُداوند یِسُوع مسیح  سے متعلق سچائی کے بجائے جھُوٹ  کا پرچار  اور کلیسیاؤں  کے لئے نفرت کا اِظہار کیا۔  کلیسیائی بھلائی کی بجائے بُرائی  کی حوصلہ اَفزائی کی جِس سے کلیسیا اِیذا رسانی کا شکار ہوئی۔ اِسی سے  اُسے اندازہ ہو گِیا کہ اُس کی مذہبیت مسیحی مذہب کے لئے کتنی خطرناک تھی۔ بِلآخر اُس نے اَپنی یہُودی مذہبیت کا اِنکار کر کے  مسیحیت کو گلے لگایا اور صِرف خُداوند یِسُوع  مسیح کی خِدمت کے لئے وقف کر دِیا۔

آج کے اِیمانداروں کو بھی اِسی معیار پر پورا اُترنا چاہئے کیونکہ کلیسیا اور مسیحی اِیمان میں  خُود نمائی اور غرُور کی کوئی گنجائش نہیں۔اِن سے صرف رُوحانی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ مسیحی مذہب میں  جھُوٹھے رُوحانی دعوں  اور رُوحانی برتری کی کوئی جگہ نہیں۔ اِس کے باوجود ہر اِنسان میں غرُور کا عنصر    پایا جاتا ہے  جو وہ دُوسروں میں بھی منتقل کر دیتا ہے (عِبرانیوں 12 : 14-15 )   اِس  ساری غلاظت سے چھُٹکارہ تب ہی ممکن ہے جب ہم اِسے  خُداوند یِسُوع  مسیح  کے قدموں میں لائیں گے۔اُس کی صلیبی موت  کا مشن اور مقصد صرف ہماری غلاظت دور کر کے اَپنی راستبازی دینا تھا۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ! تُو جو ہر چیز سے واقف اور الہٰی بصیرت کا مالک ہے تیرا شکر کرتا ہوں کہ تُو نے مُجھے غرُور جیسے گناہ سےآگاہی دی۔ مُجھے مُعاف کر کہ میَں تیری خِدمت میں غرُور اور غلط محرکات کا اِستعمال کرتا رہا۔ میَں اَپنے اِس گناہ سے توبہ کرتا ہُوں اور رُوح اُلقُدس سے مدد کا طلبگار ہُوں کہ میَں صِرف تیرے جلال کے لئے کام کر سکوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: