Word@Work, Let God's Word energise your working day!

شکرگزاری

Philippians 4:10-11
میَں خُداوند میں بُہت خوش ہُوں کہ اَب اتنی مُدت کے بعدتُمہارا خیال میرے لئے سر سبز ہوا۔ بے شک تُمہیں پہلے بھی اِس کا خیال تھامگر موقع نہ مِلا۔ یہ نہیں کہ میَں مُحتاجی کے لحاظ سے کہتا ہُوں کیونکہ میَں نے یہ سِیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی رہُوں۔

زیرِ بحث آیات  مُقدس پولُس رسُول  کو ایک متوازی رُوحانی شخصیت کے طور پر پیش کرتی ہیں۔  وہ اِس بات پر خُوش ہے کہ فِلپی کلیسیا  اُس کے لئے فکر مند ہے ( فِلپیوں 4: 14-15 )۔ لیکن دیگر حالات میں جب   مُقدس پولُس رسُول  تنہا ہی  مصائب کا سامنا کر رہا تھا ( 2 تیِمُتھِیُس 4: 17 )، تو  خُداوند یِسُوع مسیح اُس کی  تسلی اور طاقت  تھا۔  اِنسانی سہارے اور مدد  ایک تحفہ ہے جِس میں خُدا اَپنے لوگوں کے وسیلہ   کام کرتا ہے ( 2 کُرِنتھیوں 1: 3-4 ) لیکن اگر ہم صرف   اِنسان پر بھرُوسہ کرنا شروع کر دیں تو  ہم اِلہٰی مدد کو ثانوی حثیت دیں گے ( 2 کُرِنتھیوں 3: 5 )۔ اِ س کا یہ مطلب نہیں کہ ہم  اَپنے اِنسانی رِشتوں کو نظر انداز کر دیں   بلکہ اِنسانی رِشتوں پر اِتنا اِنحصار کرنا کہ خُدا کی الوہیت اور قوت پر سوال اُٹھتا ہو۔

خُدا نے ہر اِنسان میں جذبات  کو رَکھا ہے جو ہم ایک دُوسرے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ہمارے جذبات  کسِی کے  تحفظ کی مکمل ضمانت نہیں ہو سکتے۔ خُدا  کے ساتھ ہمارا رِشتہ کسِی بھی اِنسانی اور جذباتی  رِشتہ سے بالا تر ہے (یسعیاہ1 6: 10 )۔ ہمیں ہمیشہ خُدا کی مُحبت  اور اُس کے  تحفظ میں ہی خُوش  ہو نا چاہئے۔     ہمارے اِنسانی رِشتے  اور جذبات ہمارے مُعاملاتِ زِندگی میں ہماری مدد اور تحفظ کے لئے بھرُوسہ کی صورت اِختیار کر سکتے ہیں لیکن وہ ہماری حتمی مدد ثابت نہیں ہو سکتے۔ ہماری  کامِل مدد اور تحفظ کی مکمل ضمانت خُدا پر بھرُوسہ اور اُس کی مُحبت ہے۔

   مُقدس پولُس رسُول    اَپنے  تمام خطوط  بِلخصوص فِلپیوں کی کلیسیا میں اَپنے قارئین کو  اَپنے ذاتی مفاد کے لئے اِستعمال نہیں کرتا اور نہ ہی بیجا فخر کرتا ہے (فِلپیوں 3: 7-11 )۔ وہ  مالی معاونت حاصل کرنے کے لئے اَپنے آپ کو بطور مظلوم  بھی پیش نہیں کرتا ( فِلپیوں 4: 17 )َ ۔وہ  فِلپی کلیسیا کو اَپنی ضروریات کے لئے نہیں بلکہ اُس کی  شکر گذاری اور حوصلہ اَفزائی کے لئے لکھ رہا ہے جو کہ ہمارے لئے بھی ایک مثال ہے ۔

    مُقدس پولُس رسُول    نے فِلپی کلیسیا اور خُدا  کے ساتھ رِشتہ میں توازن رکھا۔ وہ کلیسیا کی مالی معاونت پر خُوش اور شکرگزار تھا لیکن دُوسری طرف وہ  خُدا پر مکمل بھروسہ رکھتا اور جانتا تھا کہ خُدا جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ اُس کی بہتری کے لئے ہے (رُومیوں8: 28 )؛  تاہم وہ کلیسیائی مدد اور مہربانی  کو خُدا کی طرف سے ایک تحفہ کے طور پر قبول کرتا تھا۔  اگر ہم بھی ایسا کرتے ہیں تو پھر ہماری ہر مدد کا وسیلہ ہمیشہ  خُدا کی طرف سے ہوتا ہے اور ہمیں    مُقدس پولُس رسُول کی طرح وسیلہ اور خُدا  دونوں کا شکرگزار ہونا ہے (1 تھِسّلُنیکیوں 5: 18 ) یعنی جو مِلا اور جو نہیں مِلا،  دونوں صورتوں میں  شکر گزار ہونا۔    اگر ہم  خُدا وند یِسُوع مسیح جیسا مزاج رکھتے ہیں (فِلپیوں 2: 5-8 )  تو ہم ہمیشہ پُر سکون زِندگی بسر کریں گے اور ہمارے دوست اَحباب اور عزیز و اقارب آپ کے اِس رویہ سے  خُداوند میں اعتماد اور اِطمینان حاصل کریں گے۔ لہذا ہم گھر پے ہوں یا اَپنے کام پے، یا کسِی بھی جگہ پے، آپ کی رُوحانی زِندگی اور اِطمینان سے دُنیا کو  خُدا وند یِسُوع مسیح ہی نظر آئے گا۔ یہی ہماری گواہی اور شکرگزاری ہے۔

Prayer 
مہربان باپ ! میَں تیری بیش بہا مہربانیوں کے لئے تیرا شکر کرتا ہُوں جو تُو اور تیرے لوگ مُجھ پر کرتے رہے۔ مُجھے مُعاف فرما کہ میَں بَعض اوقات تیری نعمتوں کو اَپنا حق سمجھتا اور نا شکرگزار رہا۔ میری آنکھیں کھول تاکہ میَں اَپنے تمام حالات میں تیری مہر بانیوں اور نعمتوں کو دیکھوں اور تیرا شکر کر سکوں۔ یہ بھی کہ میَں تیری نعمتوں کو اَپنا حق نہیں بلکہ تیرا فضل جان کر ہمیشہ تیرا شکر کرتا رہوں۔ ہمارے خُدا وند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: