Word@Work, Let God's Word energise your working day!

الٰہی حِکمت

یعقُوب 3: 17-18
مگر جو حِکمت اْوپر سے آتی ہے اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے۔ پھِر مِلنسار۔ حلیم اور تربیت پذِیر۔ رحم اور اچھّے پھَلوں سے لدی ہْوئی۔ بے طرفدار اور بے رِیا ہوتی ہے۔ اور صْلح کرانے والوں کے لِئے راستبازی کا پھَل صْلح کے ساتھ بویا جاتا ہے۔

دُنیوی حِکمت کا اِنحصار اِنسانی کامیابیوں، تجربات اور عقل سے لگایا جاتا ہے جِس میں خود غرضی کا عُنصر شامل ہے کیونکہ اِس میں اِنسان دُوسروں کی خِدمت کی بجائے صرف اپنا فائدہ سوچتا ہے۔ اِسی لئے ِاِس کا رُوحانیت کے ساتھ کوئی تعلُق نہیں۔ 1کُرنتھِیوں  3: 18-19 میں لکھا ہے،  " کوئی اپنے آپ کو فریب نہ دے۔ اگر کوئی تم میں اپنے آپ کو اِس جہان میں حِکیم سمجھے توبیُوقُوف بنے تاکہ حِکیم ہو جائے۔ کیونکہ دُنیا کی حِکمت خُدا کے نزدیک بیوُقُوفی ہے۔ چنانچہ لکھا ہے کہ وہ حِکیموں کو اُن ہی کی چالاکی میں پھنسا دیتا ہے۔"

الٰہی حِکمت کا تعلُق خُدا سے ہے جو اُس کی خوبیاں ظاہر کرتی ہے۔ اِن میں سے پہلی خُوبی اُس کی پاکیزگی ہے۔ اگرچہ اِنسانی فطرت جِسمانی خواہشات کی حامَل ہے پھر بھی خُداوند یِسُوع مسیح نے اپنے باپ کی مرضی کو اوّل درجہ دیا۔ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تو بھی وہ بے گُناہ رہا۔ خْدا چاہتا ہے کہ ہم بھی خُداوند یِسُوع مسیح کی تقلید کرتے ہوئے اُس جیسی زِندگی بسر کریں۔  مُقدس یعقُوب نے اِیمانداروں کے لئے الٰہی حِکمت کی خوبیوں کا معیّار مُقرر کر دیا ہے۔ یہ ایک چیک لسٹ ہے جِس کی مدد سے ہم اپنی رُوحانی زِندگی بسر کر سکتے ہیں۔الٰہی حِکمت راستبازی کا منبع ہے جِس سے ہمیں پاکیزگی، امن پسندی،  برادرانہ مُحبّت، اور دُوسروں کو خود سے بہتر سمجھنے کا طرز ِزِندگی ملتا ہے  (فِلِپّیوں 2: 3)  اور ہم اُن کے تابع رہنا سکھاتے ہیں (اِفِسیوں 5: 21)۔دُوسرے کی غلطی پر در گذر کرنا (لُوقا 6: 36) اور رُوح القُدس کے وسیلہ ہمیں خُداکے کردار کے مُطابق ڈھالنا ہے  (گلتِیوں 5: 22-23)  اور ہم بَلا اِمتیاز سب سے مُحبّت کرتے ہیں (یعقُوب 2: 1)

کاروباری دُنیا میں جارحیت کے ذریعہ اِہداف حاصل کئے ِجاتے ہیں۔ غرور، خود غرضی اور زیادتی جیسا رویہ ہی کامیابی گردانا جاتا ہے۔ لیکن یہ دُنیوی رویہ ہے  (یعقُوب 3: 14-16)۔ اِس کے بر عکس خُداوند یِسُوع مسیح  کے نزدیک دُوسروں کی ضروریات کا احترام کرنے میں ہی حقیقی خوشی ہے  (متی 3: 5-12)۔ امن پسند لوگ خُدا کے خاندان کی صفات کو دُوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں (متی 5: 9)۔ خُدا پرست اور اَمن پسند لوگ، خُدا کی مرضی کے آگے اپنے حقوق کی قُربانی کے ذریعہ امن کی خواہش کا اِظہار کرتے ہیں۔ یہ ہماری گُناہ آلودہ فطرت کے لئےِ عام بات نہیں لیکن جب ہم یِسُوع کی پیروی کرتے ہیں تو وہ ہمیں زِندگی کے ایک نئے انداز میں تربیت دیتا ہے۔ اور خُدااُسے راستبازی کی فصل بڑھانے کے لئےِ استعمال کرتا ہے (عِبرانیوں 12: 11)۔

آج گھروں اور اداروں میں ہر سطح پر دیانتدار لوگوں کی ضرورت ہے کیونکہ دُنیوی حِکمت پر اِنحصار کرنے والے ماہرین اور دانِشور اپنے کاروباری مُعاملات کا درُست اندازہ نہیں لگا سکے۔ اَب مسیحیوں پر لازم ہے کہ وہ الٰہی حِکمت کی مدد سے دُنیا کے مُعاملات کو چلائیں تو کامیابی یقینی ہے جو اپنے لئے ِترقی اور دُوسروں کے لئےِ حیرانی اور گواہی کا باعث ہو گی۔

Prayer 
پاکیزگی اور مُحبّت سے بھر ے باپ! اِس غیر اِخلاقی دُنیا میں ایک مثالی زِندگی کے لئے تیرا شکر ہو۔ مُجھے دُنیوی حِکمت پر بھروسہ کرنے پر مُعاف فرما۔ مُجھے الٰہی حِکمت عطا کر کہ میَں تیرے کلام کی پیروی کر کے پاکیزہ زِندگی بسر کروں اور میَں دلیری سے تیرے نام کی گواہی دوں۔ خُداوند یِسُوع مسیح کے نام سے۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams