Word@Work, Let God's Word energise your working day!

بڑبڑانا

یعقوب 5: 9
اَے بھاءِیو! ایک دْوسرے کی شِکایت نہ کرو تاکہ تْم سزا نہ پاؤ۔ دیکھو مْنصِف دروازہ پر کھڑا ہے۔

بڑبڑانا انسان کی ایک فطری عادت ہے۔ بعض لوگ تو کبھی کبھار بڑبڑاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اِسے اپنی پہچان بنا لیتے ہیں۔لیکن خد کی نظر میں بڑبڑانا گناہ ہے اور ناشُکرگزاری کے مترادف ہے۔ جب خُدا کے لوگ بیابان میں بڑبڑائے تو  ایک ہی موقع پر 14,700 لوگ  مر گئے  (گنتی 16: 1-50)۔ اِن کی موت قوم بنی اِسرائیل کے لیے ایک انتباہ تھی۔ خُداوند یسُوع مسیح شاگردوں کو بھی خبردار کیا (یوحنا 6: 43)۔ پولس 1 کرنتھیوں 10:10 میں کلیسیا کو ایسے ہی خبردار کرتا ہے۔ اِسی طرح پطرس (1 پطرس 4: 9) اور (یہوداہ 16)۔  بائبل مُقدس ہمیں اِس گناہ سے متعلق بتاتی ہے کہ بڑبڑانا ایک بْرا فعل ہاور قابلِ سزا  ے جس کی سزا گناہ ہے۔

 بڑُبڑُانے،  کے لئے یونانی زبان میں چار الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جن کے معانی دھیمی آواز میں اپنی بے اطمینانی، ناشُکرگزاری اور نا خوشی کا اظہار کرنا کے ہیں۔ اِستثنا 1: 27 میں لکھا ہے کہ بنی اسرائیل خیموں میں بڑُبڑُاتے تھے۔ یہ ایک ایسی شکایت تھی جس کا اظہار اُنہوں نے سب کے سامنے تو نہ کیا لیکن اُن کے گھریلو ماحول میں یہ بڑُبڑُاہٹ بڑھتی گئی یہاں تک کہ بہت سے لوگ اِس گناہ میں ملبس ہو گئے۔ بڑُبڑُاہٹ کے گناہ کو زُبور کی کِتاب میں درج کیا گیا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے ایمانداروں کو متنبہ کیا جا سکے کہ بڑبڑانا عدم ایمان کی ایسی دھواں نکالنے والی چمنی ہے جو قوم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خدا اس سے ناراض ہوتا ہے (زبور 106: 25)۔

وہ لوگ جو بڑُبڑُانے کے عادی ہوتے ہیں،  وہ اَپنے آپ کو نمایاں کئے بغیر خامُوشی سے اِس گناہ کو لوگوں میں پھیلا دیتے ہیں۔ گنتی16 باب میں بڑبڑانا صرف تین اہم لوگوں سے شُروع ہوا اور بہت جلد  تقریباً  15,000 لوگ اِس گنا کے مرتکب ہوئے۔ بڑُبڑُاہٹ کا ماخذ اِبلیس ہے اور اُس کا مقصد خُدا کے کردار کو منفی قرار دینا اور انسان کو ناشُکرگزار بنانا ہے (پیدائش 3: 1-5)۔ وہ لوگ جو بڑُبڑُاتے ہیں وہ خُدا کی مُحبت پر اِلزام لگاتے،  اُس کے منصف ہونے کے حق کا انکار کرتے ہیں اور وہ اَپنے غُرور سے دُوسروں کے فیصلے خود کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اِس حقیقت سے غافل ہیں کہ وہ اَپنے کئے کا خُدا کے سامنے جوابدہ ہیں،  جو اُن کا فیصلہ کرے گا (متی 7: 1)۔ بائبل مُقدس ہمیں سیکھاتی ہے کہ خْدا ہر ایک بڑُبڑُانے والے دِل اورلفظ کو جانتا ہے اورعدالت کے دن اُن پر اَپنا غضب ظاہر کرے گا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ بڑُبڑُانا ایک متعدی بیماری ہے۔ بے اطمینانی ا ور ناشُکر گزاری کو ظاہر کرنے کے لیے بولے گئے چند بے ساختہ الفاظ جلد ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں (یعقوب 3: 5-6)۔ جیسے گناہ ہماری زندگی میں چُھب کر حملہ کرتا ہے (پیدائش 4: 7)  اُسی طرح بڑُبڑُاہٹ کے الفاظ بھی ہمارے ذہنوں میں اَپنے ناپاک عزائم کی تکمیل تک پڑے رہتے ہیں (یعقوب 1: 13-15)۔ اِس لیے ہمیں اَپنے بڑُبڑُاہٹ کے گناہ کی پہچان کے لئے،  خُدا اور اُس کے کلام کی ضرورت ہے تاکہ ہم اَپنے اِس گناہ سے توبہ کر سکیں اور ایک نیا طرزِ  زِندگی شُروع کریں -آج یہ کام ذرائع ابلاغ کے وسیلہ ہو رہا ہے۔ ہم ایمانداروں کو اِس کی بھی حوصلہ شِکنی کرنی چاہئے۔ اگر ہم بڑُبڑُانے کے گناہ کو اَپنے خاندانوں، کلیسیاؤں اور معاشرہ میں دیکھتے ہیں تو اِس کی مذمت کریں کیونکہ یہ ہمارے  خُدا کے فضل اور اٰس کی مُحبت کا  کھلا انکار ہے۔ بڑُبڑُانا کوئی ذاتی گناہ نہیں ہے بلکہ یہ دُوسروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ لہذا ایک دُوسرے کے سامنے اَپنے اِس گناہ کا اعتراف کریں اور معافی مانگیں۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ! اس انتباہ کے لیے تیرا شُکر ہو کہ تو بڑُبڑُا ہٹ کے گناہ سے نفرت کرتا ہے اور یہ بھی کہ تو بڑُبڑُانے والوں کی عدالت کرے گا۔ میں اپنی بڑُبڑُاہٹ سے توبہ کرتا ہوں اور تیری مِنت کرتا ہوں کہ مجھے توفیق دے کہ آیندہ میَں اپنی گفتگو اور رویہ سے بڑُبڑُانے کے گناہ سے دور رہوں اور میرا کام اور کلام ہمیشہ دُوسرے ایمانداروں کے لئے، جنہیں تو نے بنایا ہے اور جن کے لیے تو نے اپنی جان دی ہے خوشی کا باعث ہو۔ خُداوند یسُوع مسیح کے نام سے۔ آمین۔
Bible Book: